المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مدینہ سے تین دن غائب رہا ‘ وہ آئے گا اس حالت میں کہ اس کے دل میں بے وفائی کی عادت ہوگی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مدینہ سے تین دن غائب رہا ‘ وہ آئے گا اس حالت میں کہ اس کے دل میں بے وفائی کی عادت ہوگی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب دا ئیں آنکھ میں سرمہ لگاتے تو تین مرتبہ سرمہ ڈالتے ‘ اور دوسری آنکھ میں دو مرتبہ ڈالتے تھے اور طاق مرتبہ کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دکھلاوا چھوڑ دیا جبکہ وہ حق ہے ‘ اس کیلئے میں جنت کے ابتداء میں ایک گھر کا ذمہ دار ہوں‘ جس نے مزاح میں جھوٹ چھوڑ دیا اُس کے لیے میں جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں اور جس نے پوشیدہ طریقے سے نیکی کی اُس کے لیے میں اعلیٰ جنت میں ایک گھر کا ضامن ہوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک لشکر کو مال غنیمت میں شہد ملا ‘ ان سے خمس نہیں لیا گیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ وصیت نہ کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کچھ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ‘ انہوں نے خطبہ دیا ‘ لوگوں کو ان کی بات بڑی پسند آئی ‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کی بات میں بات کرو ‘ کچھ بیان جادو ہوتے ہیں‘ شیطان کی طرف سے کلام دیا جاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ عزوجل اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرتا ہے جو تکبر سے تہبند لٹکاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ عورت اور اس کی پھوپھی اور عورت اور اس کی خالہ ایک نکاح میں جمع کی جائیں اور دو لباس پہننے سے منع کیا ‘ صماء ہے اور اس طرح کپڑا پہننا کہ شرمگاہ پر کوئی شئی نہ ہو اور عید الاضحیٰ اور عید الفطر کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا اور صبح کے بعد طلوع شمس تک نماز (نوافل) پڑھنے سے منع کیا اور عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے تک۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں مذاق میں بھی حق بات کرتا ہوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کے لیے آئے وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علم تین طرح کا ہے: (۱) بولنے والی کتاب (۲) گزرا زمانہ (۳) میں نہیں جانتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے والدین سے نیکی کرو ‘ تمہاری اولاد تم سے نیکی کرے گی اور تم خود پاک دامن رہو ‘ تمہاری عورتیں بھی پاک دامن ہوں گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter