المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات کو اذان دیتے ہیں ‘ کھاپی لیا کرو ‘ ا بن ام مکتوم کے اذان دینے تک۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات کو اذان دیتے ہیں ‘ کھاپی لیا کرو ‘ ا بن ام مکتوم کے اذان دینے تک۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک اُٹھاتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری قبر اور منبر کے درمیان والی جگہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہوگا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت اور دو رکعتوں کے درمیان سلام کے ساتھ فاصلہ کرتے تھے اور ہم سنتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے تھے اور عثمان اپنی خلافت کے شروع میں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! کیا خمروالے نئے گھڑے سے یاپاک گھڑے سے وضو کرنا بہتر ہے؟ فرمایا نہیں ! بلکہ پاک گھڑے سے بہتر ہے کیونکہ اللہ کا دین درغزر سے عبارت ہے۔ فرمایا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاک کی طرف بھیجے گئے ہیں ‘ پس پانی لایا جاتا تو اسے پیتے ‘ مسلمانوں کے ہاتھوں کی برکت کی اُمید کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام جب نماز شروع کرتے تو قرآن بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے شروع کرتے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسافر پر جمعہ نہیں ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نماز شروع کرتے تو سورہ فاتحہ کی قرآت شروع کرنے سے پہلے بسم الله الرحمٰن الرحیم پڑھتے اور سورت ملاتے وقت بھی اور ذکر کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سامنے حوض ہے ‘ جس طرح جرباء اور اذرح کے درمیان۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اعمال سات ہیں ‘ دو عمل نجات دینے والے ہیں اور دو عمل ان دونوں کے برابر ہیں ‘ ایک عمل ایسا ہے جس کا ثواب اس جیسے دس کے برابر ہے ‘ ایک عمل سات گنا ثواب رکھتا ہے ‘ ایک عمل کے کرنے والے کا ثواب اللہ ہی جانتا ہے۔ پس وہ دو اعمال جو نجات دینے والے ہیں‘ پس وہ آدمی جو اپنے رب سے اس حال میں ملا کہ وہ اخلاص کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرتا تھا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا تھا‘ اس کیلئے جنت واجب ہے ‘ وہ جو شرک کرتے ہوئے اپنے رب سے ملا اُس کے لیے دوزخ واجب ہے ‘ جس نے برا عمل کیا اسے صرف اس کی سزادی جائے گی اور جس نے نیکی کرنے کا ارادہ کیا لیکن عمل نہیں کیا تو اسے ایک مثل بدلہ ملے گا اور جس نے نیکی کرلی ‘ اسے دس گنا ثواب ملے گا ‘ جس نے اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کیا اسے ایک درہم خرچ کرنے کے بدلے سات سو اور ایک دینار کے بدلے سات سو دینار خرچ کرنے کا ثواب ملے گا اور روزے کا ثواب اللہ ہی جانتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter