المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھر والوں پر عصا نہ اُٹھا ‘ ان کے معاملہ میں آسانی کر۔
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھر والوں پر عصا نہ اُٹھا ‘ ان کے معاملہ میں آسانی کر۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب میں الذين كفروا وصدوا عن سبیل اللہ تلاوت کی۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کی آنکھ کی بینائی اللہ کے لے ‘ وہ صبر کرے اور ثواب کی نیت کرے تو اللہ پر حق ہے کہ اس کی آنکھوں کو آگ نہ دکھائے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اُمت کی ہلاکت طعن اور طاعون میں ہے ‘ ہم نے عرض کی: ہمیں طعن کی پہچان ہے ‘ طاعون سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جنوں میں سے تمہارے دشمنوں کی ہلاکت ہے ‘ ہر ایک میں شہادت ہے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ ایسے پڑھتے تھے: ’’ لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك ‘ ان الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك ‘‘ ۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آورشی شراب ہے ‘ ہر شراب حرام ہے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں امانت نہیں‘ اُس میں ایمان نہیں اور نماز بغیر وضو کے نہیں‘ جس کا دین نہیں اُس کی نماز نہیں‘ نماز کا تعلق دین سے ایسے ہے جس طرح سر کا تعلق جسم سے ۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کپڑے پر پیشاب لگے تو سات مرتبہ دھویا جائے گا‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل معاف کرتے رہے یہاں تک کہ کپڑے پر لگنے والے پیشاب کو ایک مرتبہ دھونے کا حکم دیا۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی زمین سے جو کھیتی اور پھل نکلتے تو آپ اُدھار دیتے تھے
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر سورہ ٔانعام مکمل نازل ہوئی ایک دفعہ ‘ اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے تسبیح اور تحمید پڑھ رہے تھے۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ اسی طرح حق ہے: ’’ لبيك اللهم لبيك الى ٰآخره ‘‘ ۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دیتے تھے۔