المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی‘ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: اے عبداللہ ! آپ مجھے کس کی خوشخبری دے رہے ہیں؟ میں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بلال قیامت کے دن اپنی سواری پر رہے گا‘ جس کا کجاوا سونے کا ہوگا اور لگام موتی اور یاقوت کی ہو گی ‘ اس کے ساتھ جھنڈا ہوگا ‘ جتنے موذن ہوں گے اس کے ساتھ ہوں گے ‘ سب جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ جس نے چالیس دن فجر کی اذان دی ہو گی اللہ عز و جل کی رضا کے لیے (وہ بھی)۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
