المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا کے ساتھ چل رہا تھا‘ آپ ایسی قوم کے پاس سے گزرے جنہوں نے پرندے کو باندھا ہوا تھا نشانہ بازی کرنے کیلئے ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس نے یہ کیا ‘ اُس پر اللہ کی لعنت ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سونے کا ٹکڑا لایا گیا‘ کان سے لایا ہوا یہ پہلا صدقہ تھا جو لایا گیا ‘ آپ نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ اُنہوں نے عرض کی : معدن سے ہمیں صدقہ ملی ہے ‘ آپ نے فرمایا: عنقریب معادن ہوں گے ‘ عنقریب ان میں اللہ کی بدترین مخلوق ہوگی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کی نماز ان کے سروں سے تجاوز نہیں کرتی ہیں، ایک وہ غلام جو بھاگا ہوا ہو اور دوسری وہ عورت جس کا شوہر اس سے ناراض ہو اس سے راضی ہونے تک۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کیلئے آئے اُس کو چاہیے کہ وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی ‘ اُس نے جمعہ پالیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سونے یا چاندی کے برتنوں سے پیا ‘ اُس نے اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھری۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جس عورت کا شوہر بھی ہو اور وہ مالدار بھی ہو اور حج کرنے کیلئے شوہر سے اجازت نہ لے ‘ تو آپ نے فرمایا: عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر چلے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کی مثال بکریوں کے دو ریوڑوں کی طرح ہے ‘ جب اس طرف آتی ہے تو اس کو سینگ مارتا ہے ‘ جب اُس طرف آتی ہے تو اس کو سینگ مارتی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تکبر سے کپڑا لٹکاتا ہے اللہ اس کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فروح و ریحان پڑھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ( مکہ تشریف لائے ) آپ نے طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی۔ (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ) تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بطور نمونہ ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter