المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ معرس میں تھے ‘آپ بطحاء، مبارک میں ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ معرس میں تھے ‘آپ بطحاء، مبارک میں ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مرجائے تو اس کا ٹھکا نہ اس پر صبح و شام پیش کیا جاتا ہے ‘جنتی ہو یا دوزخی ‘اس سے کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانہ ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تجھے اُٹھائے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان کے والد کے آگے والے دانت گر گئے‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی تار کے ساتھ باندھنے کا حکم دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ے فرمایا: جس آدمی نے چالیس دن کا کھانا جمع کیا جو ابھی آنے والے ہیں تو وہ اللہ سے آزاد ہوا‘ اللہ اس سے بیزار ہوا ‘جس تھیلے والے کے علاقے میں کوئی آدمی بھوکا رہا تو اس سے اللہ کا ذمہ ختم ہوا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کی محبت کی حفاظت کر ‘اس کو مت توڑ اگر تُو نے اسے توڑا تو اللہ تعالیٰ تیرا نور بجھا دے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی بیع کریں تو ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں اور وہ دونوں اکٹھے ہوں یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے ‘پس اگر ان میں سے ایک نے اختیار دیا اور ان دونوں نے اس پر بیع کی تو بیع لازم ہو جائے گی اور اگر بیع کرنے کے بعد جدا ہوئے اگر چہ ان میں سے ایک نے بیع کو ترک نہ کیا تو بھی بیع واجب ہو جائے گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی لوگوں سے مانگتا ہے وہ قیامت کے دن آئے گا اس حالت میں کہ اس کے چہرے پر گوشت نہیں ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
اور فرمایا: قیامت کے دن سورج قریب آ جائے گا یہاں تک کہ پسینہ نصف کان تک پہنچ جائے گا‘ پس وہ اسی حال میں حضرت آدم علیہ السلام سے مدد مانگیں گے تو وہ کہیں گے: یہ میرا منصب نہیں‘ پھر موسیٰ علیہ السلام سے تو وہ بھی اسی طرح کہیں گے‘ پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں گے تو آپ سفارش کریں گے تو لوگوں کے درمیان فیصلہ ہونا شروع ہوگا‘پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل کر جنت کی زنجیر پکڑیں گے‘ اس دن اللہ آپ کو مقامِ محمود پر بھیجے گا‘تمام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کریں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں عیدوں کے موقع پر نیزہ ہاتھ میں لے کر نکلتے تھے ‘پھر اسے اپنے سامنے گاڑ کر نماز پڑھنا شروع فرماتے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس کی نمازِ عصر رہ جائے گویا اس کے گھر والے اور مال ہلاک ہو گئے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے حضرت اسماء بنت عمیس کے ساتھ حضرت جعفر بن ابو طالب کے بعد شادی کی۔ پس ان کے پاس جانے لگے تو ان کے پاس ان کے گھر میں کچھ لوگ بیٹھے تھے ۔ پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوٹ آئے اور بتایا‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر کیا ہے؟ عرض کی: میں تو کوئی حرج نہیں سمجھتا ہوں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے اسے اس سے بَری فرمایا ہے۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک کسی عورت کے پاس اس کا محرم نہ ہو ‘اس کے پاس مت داخل ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قید کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں ! میں نے عرض کی : کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: لکھنا ( کتاب بنانا )۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter