المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کی نئی شادی ہوئی تھی‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر کو ایک جہاد کے لیے بھیجا ‘ ان میں وہ آدمی بھی تھا‘ جب لوگ آئے ‘ وہ جلدی اپنے گھر آیا تو اس کی بیوی دروازہ پر کھڑی تھی ‘ اس کو غیرت آئی اُس نے مارنے کیلئے تیر پکڑا ‘ اس کی بیوی نے کہا: جلدی نہ کر ‘ گھر میں دیکھ۔ وہ گھر میں داخل ہوا تو بستر سے لپٹا ہوا ایک سانپ تھا‘ اُس نے سانپ کو مارا وہ سانپ بھی مر گیا اور آدمی بھی مر گیا۔ یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: یہ جنوں میں سے گھروں میں رہنے والے جن ہیں اور جنوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
