المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اس کو دیکھو جو میرے صحابی کو گالی دیتا ہے تو تم کہو اللہ کی تمہارے شر پر لعنت ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اس کو دیکھو جو میرے صحابی کو گالی دیتا ہے تو تم کہو اللہ کی تمہارے شر پر لعنت ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قیامت کے دن جھوٹی گواہی دینے والے کے دونوں پاؤں پھسلتے رہیں گے یہاں تک کہ وہ جہنم میں جاگریں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم زمین کرایہ پر لیتے تھے ‘پھر ہم نے چھوڑ دی جس وقت ہم نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے سنی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کھجور کا درخت فروخت کرے ‘اس کے پکنے کے بعد تو اس کا پھل بائع کے لیے ہے ‘ہاں اگر مشتری شرط لگائے تو ٹھیک ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرے یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے سوائے مالِ غنیمت اور وراثت کے‘ اور منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے کا بھائی کے نکاح کے پیغام پر پیغام بھیجے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ کھجور انداز اً فروخت کرو ‘مراد یہ ہے کہ دوسرا اسے کھانا چاہتا ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے لیے جنازہ کے ساتھ شریک ہونے کا کوئی ثواب نہیں ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مغرب کی نماز دن کے وتر ہیں‘ تم رات کے وتر ضرور ادا کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز میں تکبیر کے وقت دونوں ہاتھ اُٹھاتے تھے اور جنازہ پر بھی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم یا تو توڑنی ہے یا ندامت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی اُمت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے صفیں نہ بناؤ گے جس طرح کہ فرشتے اپنے رب کے ہاں بناتے ہیں ۔ صحابہ کرام نے عرض کی: یا سول اللہ ! فرشتے اپنے رب کے ہاں کیسے صفیں بناتے ہیں؟ فرمایا: وہ صفوں کو سیدھا کرتے ہیں اور اپنے کندھوں کو ملاتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter