المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب میری اُمت میں ایسے لوگ ہوں گے جو کہیں گے کہ تقدیر نہیں ہے ‘وہ اس اُمت کے مجوسی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب میری اُمت میں ایسے لوگ ہوں گے جو کہیں گے کہ تقدیر نہیں ہے ‘وہ اس اُمت کے مجوسی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان دس رکعتوں پر ہمیشگی کرتے تھے ‘دو رکعت ظہر سے پہلے اور دو بعد میں اور دو مغرب کے بعد اور دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز شروع کرے تو دونوں ہاتھ اُٹھائے‘ دونوں کا رُخ قبلہ کی طرف کرے کیونکہ اللہ کی رحمت اس کے سامنے ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے ‘کسی کی آواز نہ سنے اور اپنی انگلی کے ساتھ اللہ عزوجل کی وحدانیت کی طرف اشارہ کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لعنت ہو شراب پینے والے ‘پلانے والے ‘نچوڑنے والے ‘نچڑوانے والے ‘اُٹھانے والے‘ اُٹھوانے والے ‘فروخت کرنے اور اس کی کمائی کھانے والے اور اس کو خریدنے والے پر۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے والے حصے میں پچھنا لگوایا ‘جو پچھنا لگاتا تھا اس کا نام اُم مغیث تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے وصال کے وقت فرمایا: مجھے دنیا کی کی کسی شی کے رہ جانے کا افسوس نہیں سوائے تین چیزوں کے ‘گرمیوں کے دنوں میں روزے رکھنے کے متعلق اور نماز میں پاؤں نہ کھولنے کا یعنی نماز کو لمبا کرنے اور بیعت پر اقالہ کرنے کا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابوبکر بن حفص سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمانہ تو عید سے پہلے اور نہ ہی عید کے بعد کوئی نماز پڑھتے تھے اور فرمایا کرتے: میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ تو پہلے اور نہ بعد میں نماز پڑھتے دیکھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت کریمہ بنت سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا مزدلفہ سے منی کی طرف جاتے ہوئے ‘میں نے عرض کی: میں نے بدھ کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانی ہے ‘یہ آ گیا جو آپ دیکھ رہے ہیں ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ نے نذر پوری کرنے کا حکم دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سفر میں دو رکعت ہیں‘ جس نے سنت کو چھوڑا اُس نے سنت کا انکار کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ماں کا ذبح ‘بچہ کا ذبح ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر ادا کرتے تھے اور رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter