المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم منع کرتے تھے پھل پکنے سے پہلے فروخت کے کرنے سے اور (بیع) مرابنہ سے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم منع کرتے تھے پھل پکنے سے پہلے فروخت کے کرنے سے اور (بیع) مرابنہ سے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ایوب بن زیاد بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو اپنے اونٹ کو نحر کرتے ہوئے دیکھا ‘حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی طرف پیغام بھیجا‘فرمایا: یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں ‘عافیت میں زندہ رہتے ہیں ‘جب مریں گے تو جنت میں جائیں گے‘ یہ لوگ ایسے ہیں جن پر فتنے رات کے اندھیروں کی طرح گزریں گے‘ لیکن وہ عافیت میں رہیں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے نیزہ گاڑ کر نماز پڑھی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرماتھے ‘فرمایا: جو تم میں جمعہ کیلئے آئے وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم عورت نہ چہرہ ڈھانپے نہ دستانے پہنے ‘نہ برقع پہنے ‘پس اگر وہ حالت حیض میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو اسے احرام باندھنے کی اجازت ہے صرف بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی نہیں کرے گی ‘باقی احکام بجالائے گی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں آیا‘عرض کی: اے ابو عبد الرحمٰن ! میں نے آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے جو کسی کو کرتے نہیں دیکھا۔ فرمایا: ہاں ! اے ابن جریج ! تُو ہمیشہ میرے پاس کوئی نادر الوقوع چیز ہی لاتا ہے۔ عرض کی : میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے زور سے تلبیہ نہیں کہا جب تک آپ سواری پر سیدھے ہو کر بیٹھ نہیں گئے ۔ میں نے آپ کو دیکھا کہ مونچھیں کم کرواتے ہیں‘ میں نے دیکھا کہ آپ خضاب سے زردی پسند کرتے ہیں اور میں نے آپ کو بالوں والی جوتی پہنتے ہوئے دیکھا ؟ فرمایا: سواری پر بیٹھنے کے بعد میں نے اس لیے بلند آواز سے تلبیہ کہا کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر بیٹھنے سے پہلے تلبیہ نہیں کہا۔ میں مونچھیں کم کرواتا ہوں کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مونچھیں کم کرواتے دیکھا ‘میں خضاب سے زردی پسند کرتا ہوں اس لیے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خضاب میں سے زردی پسند فرماتے ہوئے دیکھا اور میں بالوں والی جوتی پہنتا ہوں‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو پسند فرماتے تھے اور ان میں وضو فرماتے تھے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے مسلمان مدینہ میں گھیر لیے جائیں‘ یہاں تک کہ ان کے ہتھیار رکھنے یا باندھنے کی جگہوں میں سب سے دور مقام ‘سلاح کا مقام ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور اُس کے فرشتے سحری کرنےوالوں پر رحمت بھیجتے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے موقع پر فرماتے ہوئے سنا جبکہ آپ اونٹنی پر سوار تھے اور آپ کا دست مبارک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا‘آپ نے عرض کی: اے اللہ! میں نے پہنچا دیا ‘یہ میرا چچازاد ہے اور میرے بچوں کا باپ ہے ‘اے اللہ ! جو اس سے عداوت رکھے اُسے جہنم میں ڈال۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بیع کرنے والوں کو اختیار ہے جب تک دونوں جدا نہ ہوں ‘یا ان کے لیے خیار ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے والوں میں دسواں تھا ‘پس ایک انصاری آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سے عقل مند کون ہے اور زیادہ محتاط ؟ فرمایا: جو موت کو زیادہ یاد کرے اور موت کی زیادہ تیاری کرے‘ موت آنے سے پہلے تو وہی عقل مند لوگ ہیں‘ وہ دنیا کا شرف اور آخرت کی کرامت لے گئے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter