المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو ایک قبیح شکل والا قبیح کپڑوں والا اور تمام لوگوں سے زیادہ بُری بُو والا آدمی آیا ‘سخت مزاج اور روکھا سوکھا تھا۔ پس لوگوں کی گردنوں سے پھلانگتا ہوا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکر بیٹھ گیا۔ کہا: آپ کو کس نے پیدا کیا؟ فرمایا: اللہ نے ۔ اس نے کہا: آسمان کو کس نے پیدا کیا؟ فرمایا: اللہ نے ‘اس نے کہا: زمین کو کس نے پیدا کیا؟ فرمایا: اللہ نے ۔ اس نے کہا: اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک ہے ‘دوبار اور چہرہ پھیر لیا ‘پھر وہ اُٹھ کر چلا گیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس آدمی کو لوٹا کر لے آؤ ۔ پس ہم نے اسے بڑا تلاش کیا‘ پس وہ کہیں نہیں تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ابلیس تھا‘ وہ تمہارے دین کے بارے میں تمہیں شک میں ڈالنے آیا تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
