المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت سعید بن مسیّب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو کو ایک دن فرماتے ہوئے سنا:مسلمانوں کے مجمع میں جس میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے ‘رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : جو لوگوں کے سامنے اپنے عمل کا دکھلاوا کرتا ہے ‘قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی خلق‘چھوٹائی اور حقارت لوگوں کو دکھائے گا۔ ( راوی کا بیان ہے: ) میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں ہلاک کرنے والی اور تین نجات دینے والی ہیں‘ تین گناہ مٹانے والی اور تین درجات بڑھانے والی ہیں۔ تین ہلاک کرنے والی چیزیں یہ ہیں: کنجوسی جس کی اطاعت کی جائے ‘خواہش جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے آپ کو بڑا سمجھنا۔ اور نجات دینے والی چیزیں یہ ہیں : غصہ کا عدل اور خوش ہونا مال داری اور فقیری میں ‘اور ظاہرا ًاور پوشیدہ طور پر اللہ سے ڈرنا۔ گناہوں کا کفارہ بننے والے کام یہ ہیں: مشکل وقت میں وضو کرنا‘ جماعت کیلئے مسجد میں جانا ‘کھانا کھلانا‘ سلام عام کرنا‘ رات کی نماز پڑھنا جب لوگ سورہے ہوں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لذت کو ختم کرنے والی موت کو کثرت سے یاد کرو کیونکہ یہ کثرت کو کم کروائے گی اور قلت میں کفایت کرے گی ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حجر اسود کو استلام کرنے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا کرتے : ’’ اللهم ايمانا بك الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو تم میں سے جمعہ کیلئے آئے وہ غسل کرے۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو بیع کرنے والوں کو اختیار ہے جب تک دونوں جدا نہ ہوں سوائے بیع خیار کے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے کثرت سے استغفار کرنے سے رُک جایا کرتے تھے یہاں تک کہ جب ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے کبیرہ گناہ والوں کے لیے قیامت کے دن شفاعت کو اختیار کیا‘ ہم ان سے اکثر سے رُک گئے ‘ہم نے ان کیلئے اُمید کی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو امام کے پاس حاضر ہو ‘وہ اچھی بات کرے‘ یا خاموش رہے ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد تھے ‘ایک آدمی آیا ‘اُس نے عرض کی: السلام علیکم ! آپ نے فرمایا: دس۔ پھر دوسرا آیا ‘اُس نے عرض کی: السلام علیکم ورحمتہ اللہ ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیس۔ پھر تیسرا آیا ‘اُس نے عرض کی: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیس نیکیاں ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مؤمن جو لوگوں کے ساتھ مل کر رہے اور لوگوں کی تکالیف پر صبر کرے‘ اس مؤمن سے افضل ہے جو لوگوں سے نہ ملے اور نہ ہی ان کی تکالیف پر صبر کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter