المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چغل خوری اور کینہ دوزخ میں ہیں ‘یہ دونوں مسلمان کے دل میں نہیں ہو سکتی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چغل خوری اور کینہ دوزخ میں ہیں ‘یہ دونوں مسلمان کے دل میں نہیں ہو سکتی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو کپڑا لٹکاتا ہے ‘اللہ اس پر نظر رحمت نہیں فرماتا ہے۔ پس حضرت ابوریحانہ نے عرض کی قسم بخدا! جو بات آپ نے فرمائی ہے ‘اس سے تو مجھ پر معاملہ تنگ ہو گیا ہے‘ بخدا!! میں تو خوبصورتی کو پسند کرتا ہوں یہاں تک کہ میں اپنی جوتی میں تسمہ ڈالوں اور ڈنڈ الٹکانے والی رسی ہو‘ کیا یہ بھی تکبر ہے؟ فرمایا: بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھنا چاہتا ہے لیکن تکبر ‘حق کا انکار کرنا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منی ٰسے عرفات کی طرف نکلے ‘ہم میں سے کچھ تلبیہ پڑھ رہے تھے اور کچھ تکبیر پڑھ رہے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی: مسجد کی بائیں طرف تو خالی ہو گئی۔ آپ نے فرمایا: جس نے مسجد کی بائیں طرف کو آباد کیا اس کے لیے اجر کے دو کفل ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لہسن اور پیاز کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے (یعنی جب تک اس کے منہ میں بُو موجود ہے)۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا سخت عذاب اس عورت پر ہوگا جو کسی قوم کے پاس آئے ‘جو ان میں سے نہ ہوتا کہ وہ ان کے مالوں میں شریک ہو اور ان کے عیبوں پر مطلع ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے اللہ ! اسلام کو ان دو آدمیوں میں سے اُس ایک کے ذریعے عزت دے جو تجھے پسند ہیں‘ عمر بن خطاب کے ذریعہ یا ابو جہل بن ہشام کے ذریعہ ‘ان دونوں میں اللہ کو حضرت عمر پسند تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے ‘پس جب آپ کسی دیبات میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا مانگتے: ’’اللهم بارك لنا فيها إلى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پڑوسی شفعہ کا زیادہ حق رکھتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور شراب ‘ہر نشہ دینے والی تھوڑی ہو یا زیادہ حرام ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امام حسن و حسین ‘عبداللہ بن جعفر کو ایک سواری پر سوار کیا تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ریشم پہنے اور چاندی کے برتن میں پئے‘ اُس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں‘ جو عورت اپنے شوہر سے یا غلام اپنے آقا سے ناراض ہو ‘اس کا تعلق ہم سے نہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter