المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طلاق ‘نکاح کے بعد ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طلاق ‘نکاح کے بعد ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا‘پس جب قوم آئی تو ان میں ایک آدمی تھا‘ جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی‘ اس نے اپنے گھر جانے میں جلدی کی ‘اچانک اس نے دیکھا تو اس کی بیوی دروازے پر کھڑی تھی ‘اس نے اسے نیزہ مارنے کا ارادہ کیا تو اس نے عرض کی : جلدی نہ کر ‘پہلے دیکھ کہ گھر میں کیا ہے۔ پس وہ گھر میں داخل ہوا ‘اچانک اس کی نظر پڑی تو ایک سانپ اس کے بستر سے لپٹا ہوا تھا‘ پس اس سانپ کے سر پر نیزہ مارا ‘وہ سانپ تو نہ مرا لیکن وہ آدمی مر گیا‘ پس یہ بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھروں میں رہنے والے جن ہوتے ہیں‘ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان جنوں کو مارنے سے منع کیا جو گھروں میں ہوتے ہیں مگر چکنا اور دو دھاری والا سانپ مارا جائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق فرمایا کہ مقیم ایک دن ورات کیلئے مسح کرے اور مسافر تین دن و رات کیلئے مسح کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن کی مثال اس درخت کی طرح ہے جس کے پتے گرمیوں اور سردیوں میں نہیں کرتے ہیں‘ لوگ اس کا زیادہ ذکر کرنے لگے ‘حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کھجور ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھنا سر میں لگوانا جنون ‘جدام ‘برص اور اونگھ اور داڑھ درد کی دوا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بچہ آیا ‘اُس نے عرض کی: اس سال میں حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ راوی کا بیان ہے کہ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ چلے اور فرمایا: اے جوان ! اللہ تجھے تقویٰ کا زاد ِراہ دے‘ بھلائی کی طرف متوجہ کرے اور تجھے ہم کافی ہوں۔ پس جب وہ جوان حج کر کے لوٹ آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کیا‘پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنا سر اس کی طرف کیا اور فرمایا: اے جوان ! اللہ نے تیرا حج قبول کیا‘تیرے گناہ معاف کیے اور تیرا خرچہ تجھے لوٹا دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے غلام ہم سے ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت بلال بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک کسی آدمی کو اللہ کی خوشنودی کا کلمہ القاء کیا جاتا جو دوسرے کو نہیں کیا جاتا۔ پس اس کے وسیلے سے قیامت تک خوشنودی والوں میں سے لکھ دیا جاتا ہے اور کسی آدمی کو اللہ کی ناراضگی کا کلمہ القاء ہوتا ہے تو وہ قیامت کے دن تک ناراضگی والوں میں سے لکھ دیا جاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عمرو بن دینار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مقام ِحجر پر اُترے تو فرمایا: عذاب دیئے گئے ان لوگوں پر داخل نہ ہونا پھر گوندھے آٹے کو پھینک دینے کا حکم دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی قوم کی امامت کروائی جبکہ اس قوم میں اس سے اچھے قاری موجود ہیں تو وہ قیامت تک ہمیشہ خسارے میں ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے لونڈی کو ناجائز حدلگائی تو اس کا کفارہ اسے آزاد کرتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گم شدہ چیز کے بارے یہ دعا کیا کرتے تھے: ’’اللهم راد الضالة الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter