المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سچا امین تاجر ‘قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سچا امین تاجر ‘قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کے منہ سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے ایک میل کی مسافت دور چلا جاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن غسل کیا پھر خوشبو لگائی اور اچھے کپڑے پہنے‘ پھر جمعہ کے لیے آیا‘دو آدمیوں کے درمیان فرق نہیں کیا ‘کھڑا رہا پھر امام کے خطبہ دینے کے وقت خاموش رہا تو اس کو دو جمعوں کے درمیان ہونے والے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور تین دن اضافی کے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر کیا کرو تندرست رہو گے اور محفوظ رہو گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ‘آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس دعا مانگ رہے تھے: ’’اللهم بارك لنا في مدنا الى آخرہ ‘‘پھر مشرق کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اس طرف سے شیطان کا سینگ نکلے گا‘ زلزلے اور فتنے ہوں گے‘ اسی طرف سے کرخت آواز والے ہوں گے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مل کر کھاؤ‘علیٰحدہ علیٰحدہ نہ کھاؤ کیونکہ ایک آدمی کا کھانا دو کیلئے اور دو کا چار کے لیے کافی ہے۔ اے اللہ مدینہ کے صاع اور مُد میں برکت دے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جب چھینک آتی تو اپنا چہرہ ڈھانپ لیتے اور آواز پست کر لیتے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: آدمی کا اپنے والدین کے وصال کے بعد اُن کے دوستوں سے محبت کرنا ‘بڑی نیکی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت سیار بن مخراق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سفر کی حالت میں روزہ کے متعلق پوچھا‘ فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم چودہ روزے گزرنے کے بعد نکلے ‘اپنی سواری کو بٹھایا‘ ایک پاؤں زمین پر رکھا اور دوسرا سواری پر‘ پھر دودھ منگوایا اور اس کو نوش کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جماعت سے ہاتھ کھینچا وہ قیامت کے دن آئے گا اس حالت میں کہ اس کے لیے کوئی دلیل نہیں ہو گی ‘جو بغیر طاعت کے مرادہ جاہلیت کی موت مرا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر باندھ کر تشریف لائے اور منبر کی سیڑھیوں پر چڑھے‘ فرمایا: یہ لکھی ہوئی چیزیں کیسی ہیں‘ جس کے بارے مجھے معلوم ہوا کہ تم لکھتے ہو؟ کیا اللہ کی کتاب کے ساتھ ساتھ کوئی اور کتاب لکھ رہے ہو؟ ممکن ہے اللہ تعالی ٰاس لکھائی سے ناراض ہو ‘پس اس پر رات گزرے تو وہ اسے نہ کسی ورق میں اور نہ کسی دل میں چھوڑے مگر مٹا دے۔ مجلس میں موجود ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ! وہ کیسے مومن مردوں اور عورتوں سے ایسا کرے گا؟ فرمایا: اللہ تعالی ٰجس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرے گا تو اس کے دل میں لا الہ الا اللہ باقی رکھے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر دو قومے اور دو جلسے کرتے تھے ‘جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو ایک جلسہ کرتے ‘پس جب مؤذن اذان دیتا تو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے پھر جلسہ استراحت کرتے ‘پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter