المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم وتروں میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور قل یا ایا ھا الکافرون اور قل ھواللہ احد پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم وتروں میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور قل یا ایا ھا الکافرون اور قل ھواللہ احد پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک بندہ جب نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر اکٹھے ہو جاتے ہیں ‘پس جب وہ رکوع کرتا ہے تو وہ بکھر جاتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے پلّو کے بارے سوال کیا ‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت ۔ انہوں نے عرض کی: ایک بالشت کپڑا شرمگاہ کو نہیں ڈھانپ سکتا۔ فرمایا: اسے ایک ہاتھ بنالو لیکن اس سے زیادہ نہ کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی مزاح کرتا ہوں لیکن جو کہتا ہوں وہ حق اور سچ ہوتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں خیال کرتا ہوں کہ تمہیں متواتر آخری عشرے کے خواب آ رہے ہیں‘ پس تم اسے (شبِ قدر کو ) آخری عشرے میں تلاش کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے مُردوں کو قبروں میں رکھو تو کہو: ’’بسم الله وعلى ملة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو حکم دیا‘ پس اس نے بارش والی رات میں اعلان کیا کہ گھروں میں نمازیں پڑھنے کی اجازت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے غلام میں اس کا ایک حصہ آزاد کیا جبکہ اس کی ملکیت میں مال ہے تو اس نے اس کا کل آزاد کیا اور نہ اس نے وہی آزاد کیا جو آزاد کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: درختوں میں سے کون سا درخت لوگوں میں مسلمان آدمی کی طرح ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے سوال کرنے سے صرف اسی بات نے روکا کہ میں قوم میں سب سے چھوٹا تھا‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کھجور ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طواف نماز کی طرح ہے ‘اس میں گفتگو کم کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کعب بن مالک نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لونڈی کے متعلق پوچھا جو لکڑی سے ذبح کرتی ہے ‘آپ نے فرمایا: اس کو کھاؤ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کتا پالا اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہو جاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter