المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ اس طرح پڑھتے تھے: ’’لبيك اللهم لبيك الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ اس طرح پڑھتے تھے: ’’لبيك اللهم لبيك الى آخره ‘‘۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو قوم کے ساتھ کھجور کھائے وہ دودو ملا کر نہ کھائے‘ اگر کھانا چاہتا ہے تو ساتھیوں سے اجازت لے‘ اگر وہ اجازت دیں تو کھائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہد میں عشر ہے ‘بارہ مٹکے میں عشر ہے ‘اس سے کم کسی شی میں عشر نہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اتنی تاخیر کرتے یہاں تک کہ نمازی نماز پڑھ کر چلے گئے ‘جاگنے والے جاگتے رہے‘ تہجد پڑھنے والوں نے تہجد پڑھ لی۔ پھر آپ نکلے‘ آپ نے فرمایا: اگر مجھے اپنی اُمت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس وقت نماز پڑھنے کا حکم دیتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپ جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دے رہے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم قبا ءوالوں کے پاس کبھی پیدل اور کبھی سوار ہو کر آتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں سیاہ عورت دیکھی جس کے بال غبار آلود تھے ‘میں نکلا یہاں تک کہ وہ راستہ کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور وہ جحفہ کا مقام تھا۔ پس میں نے تعبیر یہ کی کہ مدینہ کی وباء جحفہ کی طرف منتقل ہوگئی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا: ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کی: اے اللہ کےرسول ! مجھے فیصہ کن بات بتائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: الوداع کہنے والے کی طرح نماز پڑھ کیونکہ اگر تُو اسے نہیں دیکھتا ہے تو وہ تجھے دیکھ رہا ہے ‘جولوگوں کے ہاتھ میں ہے اس سے اپنے آپ کو مایوس سمجھ‘تُو غنی ہو گا ‘ایسے کام سے پر ہیز کر جو کر کے تجھے معذرت کرنا پڑے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم لائے ‘طوافِ کعبہ کیا اور مقام ِابراہیم کے سامنے دور کعتیں پڑھیں اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بطور نمونہ ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی ‘اُنہوں نے مجھے فرمایا: اے عبداللہ! آپ مجھے کس چیز کی خوشخبری دے رہے ہیں؟ پس میں نے کہا: میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا: قیامت کے دن ‘حضرت بلال سونے کی سواری پر سوار ہو کر آئیں گے‘ اس کی مہار موتی اور یاقوت کے ہوں گے‘ ان کے پاس جھنڈا ہوگا‘ سارے مؤذن ان کے پیچھے ہوں گے‘ پس وہ ان کو جنت میں داخل کریں گے یہاں تک کہ جس نے چالیس دن صبح کی اذان دی ہوتی اس کو بھی داخل کریں گے‘ بشرطیکہ ان کی نیت اللہ کی رضا ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سفر میں نماز قصر نہیں ہے ‘بلکہ مکمل ہے یعنی مراد یہ ہے کہ ابتداء ًنماز دو رکعت ہی فرض ہوئی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کے لیے آئے وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter