المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تلبیہ اس طرح پڑھتے تھے: ’’لبيك اللهم لبيك الى آخر ‘‘یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے روایت کرتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تلبیہ اس طرح پڑھتے تھے: ’’لبيك اللهم لبيك الى آخر ‘‘یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے روایت کرتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مسجد میں نماز سوائے مسجد حرام کے باقی مسجدوں سے ایک ہزار گنا زیادہ ثواب رکھتی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت صلت بن ایاس حنفی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا ‘میں نے عرض کی: اے ابو عبد الرحمٰن ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم وتر کیسے ادا کرتے تھے؟فرمایا: رات کے آخری حصہ میں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم سے اللہ کے نام پر مانگے اس کو دو ‘جو تم سے اللہ کے نام پر پناہ مانگے اس کو دو‘ جو تم کو دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو ‘جو تم کو ہدیہ دے بکری کی دستی اس کو قبول کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سفر میں تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک امامت کروائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عمر کے غلام اسلم فرماتے ہیں کہ میں ایک دن له حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نکلا ‘آپ کو ایک دیہاتی ملا ‘اُس نے آپ سے اللہ عزوجل کے ارشاد: ’’جو لوگ سونا و چاندی جمع کرتے ہیں ‘اس سے اللہ کی راہ تھا میں خرچ نہیں کرتے ہیں ‘‘کی تفسیر پوچھی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو ان دونوں کو جمع کرے ‘اللہ کی راہ ے میں نہ دے تو اس کے لیے ہلاکت ہے ‘یہ حکم زکوٰۃ نازل ہونے سے پہلے کا ہے ‘جب زکوٰۃ کا حکم نازل ہوا تو اللہ نے زکوٰۃ کو مالوں کو پاک کرنے کا ذریعہ بنایا ‘ پھر متوجہ فرمایا مجھے کوئی پروا نہیں ہے اگر اُحد پہاڑ کے برابر سونا ہو ‘جس کا شمار مجھے معلوم ہو اور میں اس کی زکوٰۃ دوں اور اس میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق عمل کروں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ کہہ رہا تھا: کنجوس ‘ظالم سے زیادہ معذور ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تُو نے جھوٹ کہا ‘میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ کنجوس جنت میں داخل نہ ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک نیک آدمی کی برکت سے سو گھر پڑوسیوں کے پریشانی سے دور رہتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیلۃ القدر کو آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین و انصار کے ایک گروہ میں تشریف فرما تھے ‘حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ آپ کے دائیں طرف تھے ‘جب حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ایک انصاری آدمی کا جھگڑا ہو گیا ‘پس انصاری نے حضرت عباس کو سخت باتیں کیں‘ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس اور حضرت علی کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا عنقریب اس کی پشت سے ایک قبیلہ پیدا ہوگا جو زمین کو ظلم سے بھر دے گا اور اس کی پشت سے ایک قبیلہ پیدا ہوگا جو زمین کو عدل سے بھر دے گا۔ پس جب تم یہ چیز دیکھو تو تم پر لازم ہے کہ تمیمی جوان کا ساتھ دو کیونکہ وہ مشرق سے آئے گا اور وہ حضرت امام مہدی کے جھنڈےوالا ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تُو چاندی کے بدلے سونا خریدے تو اس سے جدا نہ ہو‘ اس حال میں کہ تیرے اور اس کے درمیان کوئی معاملہ باقی ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جمرات کو کنکریاں مارنے کے متعلق پو چھا کہ اس میں ہمارے لیے کیا ثواب ہے؟ فرمایا: میں نے فرماتے ہوئے سنا کہ اپنے رب کے پاس اس کا ثواب یہ ہے کہ یہ عذاب کے سامنے رکاوٹ ہوگی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter