المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی بیمار تھیں‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اس کے پاس رہو کیونکہ ہم دونوں میں سے ایک آدمی کا ان کے پاس رہنا ضروری ہے اور تم ان کے پاس ٹھہرنے کے زیادہ حقدار ہو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خود پیچھے رکھا جب اللہ نے فتح دی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشخبری دینے کے لیے بھیجا کہ اللہ نے ان کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
