المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھل پکنے سے پہلے فروخت نہ کرو ‘اور آپ نے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کو منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھل پکنے سے پہلے فروخت نہ کرو ‘اور آپ نے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کو منع فرمایا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو اپنے حصہ کا غلام آزاد کرے‘ اس کے باقی حصہ کو بھی آواز کروائے ‘اگر اس کے پاس پیسے ہوں‘ اگر پیسے نہ ہوں تو دوسرے سے عاریتاًلے لے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سدھائے ہوئے گھوڑوں کے درمیان مقابلہ کروایا ‘پس حفیا کے مقام سے چھوڑا جاتا تھا اور ثنیہ الوداع ان کی آخری حد تھی ‘اور نہ سکھائے ہوئے گھوڑوں کا بھی مقابلہ ہوتا تھا‘ انہیں چھوڑا جاتا تھا اور مسجد بنی زریق ان کی حد ہوتی تھی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو گندم خریدے وہ پکنے سے پہلے نہ خریدے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر نماز (نفل) پڑھ لیتے تھے جس طرف بھی اس کا رُخ ہوتا تھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا مومن کیلئے قید خانہ ہے اور کافر کیلئے جنت ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مومن کیلئے جائز نہیں ہے کہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی تین دن سے زیادہ کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شطرنج کھیلنے والا ایسے ہے جس طرح خنزیر کے گوشت میں اپنا ہاتھ رکھنے والا اور شطرنج کو دیکھنے والا ایسے ہے جس طرح خنزیر کے خون میں ہاتھ رکھنے والا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک اعرابی آیا‘عرض کی : اے اللہ کے نبی! میں نے گزشتہ رات خواب میں دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر کلمہ گو کا درجہ جنت میں بلند کر دیا ہے سوائے اس آدمی کے جو شطرنج کھیلنے والا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اونٹ جس کے ساتھ گھنٹی ہو ‘فرشتے اس کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے بدر کے دن اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا ‘اس حال میں کہ میں تیرہ سال کا تھا‘ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے واپس لوٹا دیا ‘پھر اُحد کے دن میں چودہ سال کا تھا تو اپنا آپ پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لوٹا دیا ‘پھر جنگ خندق کے موقعہ پر اجازت مانگی جبکہ میں پندرہ سال کا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو بیت المقدس سے احرام باندھے‘ وہ حرم میں داخل ہو گا اس حالت میں کہ وہ بخشا ہوا ہوگا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter