المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے حق عمر کی زبان اور دل میں رکھا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے حق عمر کی زبان اور دل میں رکھا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ازرق بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نماز میں سہارا لیتے ہوئے دیکھا ‘ جب آپ کھڑے ہوئے تو میں نے عرض کی : یہ کیا ہے؟ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے حج کیا اور میری قبر کی زیارت کی میرے وصال کے بعد وہ ایسے ہے جس طرح کہ اُس نے میری زیارت کی میری زندگی میں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دھوکہ باز کی پشت پر قیامت کے دن جھنڈا لگایا جائے گا جس کی وجہ سے اس کا دھوکہ باز ہونا معلوم ہو جائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کے لیے آئے وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے ‘ جب صبح ہونے کا خوف ہو تو ایک رکعت ساتھ ملا کر وتر کر لیا کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لونڈیوں کو اللہ کی مسجد میں آنے سے نہ روکو اور انہیں چاہیے کہ بھاری چادر کر کے نکلیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: رات کے کس حصے میں دعا جلدی قبول ہوتی ہے؟ فرمایا: رات کے آخری حصے میں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حج و عمرہ کو اکٹھا کیا اور دونوں کا ایک ہی طواف کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگوں کو لیلۃ القدر رمضان کے ستائیس روزہ کو دکھائی گئی ‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : لوگوں کو ستائیسویں رات کو دکھایا گیا ‘ لہذا ستائیس کو تلاش کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوائے شہد کی مکھی کے ساری مکھیاں جہنم میں جائیں گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter