المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بنی مخزوم کے باب صفاء کی طرف نکلتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بنی مخزوم کے باب صفاء کی طرف نکلتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب رات کا کھانا موجود ہو اور نماز کا وقت ہو تو نماز سے پہلے کھانا کھا لو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس دوران کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور قوم ‘ جمار کھا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: درختوں میں سے ایک درخت مسلمان آدمی کی مثل ہے۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں: پس لوگ خاموش تھے یہاں تک کہ قریب تھا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کروں جبکہ میں تمام لوگوں سے چھوٹا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کھجور ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سبحان اللہ کہا اُس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور جس نے دس بار یہ کلمہ کہا اُس کیلئے سو نیکیاں لکھی جائیں گی ‘ جس نے اللہ سے مغفرت مانگی تو اسے بخش دیا جائے گا ‘ جس نے اعانت کی ظلم میں جھگڑے پر یا بغیر علم کے تو وہ اللہ کی ناراضگی میں ہو گا یہاں تک کہ اس سے جدا ہو جائے‘ جس آدمی نے اللہ کی حدوں میں سے کسی حد کو روکنے میں سفارش کی اُس نے اللہ کی مخالفت کی اور جو آدمی اس حال میں فوت ہوا کہ اس پر ایک دیناریا درہم قرض ہے تو اس کی نیکیوں سے کمی ہوگی کیونکہ وہاں دینار و درہم نہیں ہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ کے شوہر غلام تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مقام عقیق پر نماز قصر کرتے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تکبر سے کپڑا لٹکاتا ہے ‘ قیامت کے دن اللہ اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: فجر کی سنتوں کو نہ چھوڑو کیونکہ ان میں رغبت ہے۔ اور آپ فرماتے تھے تم میں سے کوئی اس حالت میں نہ مرے کہ اس کے ذمہ قرض ہو کیونکہ نیکیاں اور گناہ ہیں ‘ وہاں دینار اور دراہم نہیں جزا کیلئے ‘ اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ہمیں غسل کرنے کا حکم دیتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قبیلہ مخزومیہ کی ایک عورت سامان عاریتا ً لیتی تھی پھر دینے سے انکار کرتی ‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کا فرسات آنتوں میں کھاتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام میں (نکاح ) شغار نہیں ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter