المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آدمی پھل دار درخت اور جاری پانی میں پاخانہ نہ کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آدمی پھل دار درخت اور جاری پانی میں پاخانہ نہ کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غیبت کرنے اور غیبت سننے سے منع کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم چار قبیلوں کے خلاف دعا کرتے تھے ‘ اللہ عزوجل نے نازل فرمایا: ’’ ليس لك من الامر شيء الی آخرہ “ ۔ پس اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی طرف ہدایت دی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم والے موٹے ہوں گے یہاں تک کہ دونوں کانوں کے درمیان سے لے کر کندھے تک۔ سات سو سال چلنے کی مقدار جتنا ہو۔ اس کا چمڑا چالیس ہاتھ سخت ہوگا اور ان کی داڑھ اُحد پہاڑ سے بڑی ہوگی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم گندم کے ڈھیر کے پاس سے گزرے ‘ آپ نے فرمایا: گندم اچھی ہے ‘ آپ نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا تو اس کے نیچے ردّی گندم تھی ‘ آپ نے فرمایا: اس کو علیحدہ فروخت کرو اور دوسری علیحدہ ‘ جو ملاوٹ کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم دیکھو کہ کوئی تمہارے منہ پر جھوٹی تعریف کر رہا ہے تو اس کے چہرے پر مٹی ڈالو ‘ یعنی اسے روکو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قدریہ فرقہ والے اس اُمت کے مجوسی ہیں‘ اگر بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو ‘ اگر مر جائیں تو ان کے جنازہ میں شرکت نہ کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حالت حیض میں اپنی بیوی کو طلاق دینے والے آدمی کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: آپ ابن عمر کو جانتے ہیں کیونکہ اس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تھی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تھا‘ آپ نے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ میں نے عرض کی: کیا وہ اس کو روک لے؟ فرمایا: جی ہاں ! آپ بتائیں کہ اگر عاجز ہو‘ احمق ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اسے تین دن پہنا‘ پس صحابہ کرام میں سونے کی انگوٹھیاں عام ہو گئیں‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (یعنی انگوٹھی کو ) پھینک دیا ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی اور اس میں ’’ محمد ‘‘ رسول اللہ ‘ نقش کروایا ‘ پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوا۔ پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہوا ‘ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہوا ‘ اس کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں آئی اور چھ سال تک رہی‘ پس جب ان کے پاس زیادہ خطوط آنے لگے تو انہوں نے ایک انصاری کے ہاتھ میں دی کہ وہ اس کے ساتھ مہر لگایا کریں۔ پس وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے کنویں پر آیا تو اس میں گر گئی۔ پس لوگوں نے اسے بہت تلاش کیا لیکن نہ پایا۔ پس انہوں نے چاندی کی دوسری انگوٹھی بنوائی اور اس میں ’’ محمد رسول اللہ ‘‘ نقش کروایا ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دیہات کے ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے متعلق پوچھا تو آپ نے اپنی دو انگلیوں سے اس طرح اشارہ کیا یعنی دو دو رکعت ہے اور وتر رات کے آخری حصے کی ایک رکعت ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبداللہ بن ابی مکی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس نماز پڑھی ‘ جب آپ نے نماز پڑھی تو اپنا ہاتھ میری ران پر مارا ‘ فرمایا: کیا اب نماز میں التحیات پڑھی جانے والی نہ سکھاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سکھاتے تھے۔ وہ یہ ہے: ’’ التحیات الصلوات الطيبات الله الى آخره ‘‘ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ چاند دیکھ کر رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter