المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قبیلہ غفار والوں کو اللہ نے بخش دیا اور قبیلہ سالم والوں کو اللہ نے سلامت رکھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قبیلہ غفار والوں کو اللہ نے بخش دیا اور قبیلہ سالم والوں کو اللہ نے سلامت رکھا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت علاء بن عرار فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ مین عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت علی و عثمان رضی اللہ عنہما کے بارے سوال ہوا تو فرمایا: جہاں تک علی کا تعلق ہے تو ان کے بارے مت پوچھو ‘ دیکھو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ان کا کیا معام ہے کیونکہ آپ نے ہمارے دروازے مسجد میں بند کر دیئے لیکن ان کا دروازہ باقی رکھا ‘ لیکن حضرت عثمان سے جنگ کے دوران کوتاہی ہوئی تو اللہ نے انہیں معاف فرما دیا لیکن تمہارے اندر رہتے ہوئے کوتاہی ہوئی تو تم نے انہیں شہید کر دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن کی تہبند دونوں پنڈلیوں کے نصف تک ہونی چاہیے ‘ جو پنڈلی اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو کوئی حرج نہیں‘ جس نے کپڑا تکبر سے لٹکایا تو اللہ عزوجل اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا ایک سفر میں تھے ‘ آپ نے گھنگرو کی آواز سنی ‘ آپ نے دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھ لیں اور راستہ بدل کیا۔ فرمایا: اے نافع ! کیا تم اس کی آواز سن رہے ہو؟ میں نے عرض کی: نہیں ! آپ نے دوبارہ اس رستے کو اختیار کر کیا اور پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی جگہ کے متعلق پوچھا گیا جس میں گندگی اور لوگوں کا پیشاب اور جانوروں کا گوبر ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر بارش برسے اور پھر اس کو خشک کر دے تو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ‘ یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے ذکر کرتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے ‘ انہوں نے مرغی نشانہ بازی کرنے کے لیے باندھی ہوئی تھی ‘ آپ نے اس کو کھول دیا اور فرمایا: جو ذی روح شی کو نشانہ بازی کرنے کےلیے باندھتا ہے‘ وہ دنیا سے جانے سے پہلے اس سے ضرور متاثر ہو گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو کہا جائے گا : جو تم نے پیدا کیا ہے ان کو زندہ کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نماز فجر کے بعد طواف کرتے ہوئے دیکھا ‘ پھر دو رکعت پڑھتے تھے۔ پھر فرمایا: طلوع شمس کے وقت نماز مکروہ ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھل پکنے سے پہلے فروخت نہ کرو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا ‘ اللہ عزوجل کے ارشاد: ’’ معاف کریں ‘‘ کی تفسیر کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ لوگوں کے اخلاق سے درگزر فرمائیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ثواب کی نیت سے اذان دینے والا ایسے ہے جس طرح شہید خون میں لت پت ہوتا ہے ‘ اذان اور اقامت کے درمیان جو اللہ سے دعا کرے ‘ وہ قبول ہو گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب ایک آدمی دوسرے آدی سےکہے: اے کافر! تو کفر ان میں سے ایک کی طرف لوٹ آئے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter