المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب وادی محسر پر آئے تو آپ نے اپنی سواری کو حرکت دی اور فرمایا: تم پرٹھیکری کی مثل کنکری مارنا لازم ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب وادی محسر پر آئے تو آپ نے اپنی سواری کو حرکت دی اور فرمایا: تم پرٹھیکری کی مثل کنکری مارنا لازم ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی بکریوں کے ریوڑ بنائے ‘ دو یا تین میل کے فاصلہ پر اور جمعہ کا دن آئے تو وہ جمعہ کے لیے نہ آئے تین بار تو اللہ اُس کے دل پر مہر لگا دے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں میں سے ایک پر رونا چاہئے ‘ ایک وہ جس کے گناہ مکمل ہو گئے ہیں‘ دوسرا وہ جس کی نیکیاں مکمل ہو گئی ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو لوگوں کے ساتھ مل کر رہتے ہیں‘ اس کو تکالیف دی جاتی ہیں‘ وہ ان کی تکلیف پر صبر کرتا ہے ‘ وہ اس مؤمن سے افضل ہے جو لوگوں سے مل کر نہیں رہتے اس کو تکالیف دی جائیں اور وہ صبر کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سوار پر سوار تھے ‘ حضرت عمر اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے ‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی : خبردار!اللہ تم کو منع کرتا ہے کہ تم اپنے آباء کی قسمیں اُٹھاؤ ‘ جس نے قسم اُٹھانی ہے وہ اللہ کی قسم اُٹھائے ورنہ خاموش رہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے خواب میں شب قدر دیکھی ‘ رمضان شریف کے آخری سات دنوں میں ۔ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے خواب میں سنتا ہوں جو آخری سات دنوں کے موافق ہیں‘ پس جو اسے تلاش کرنا چاہے وہ آخری سات دنوں میں تلاش کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنی جگہ سے اُٹھے تو وہاں دوبارہ بیٹھنے کا ہی زیادہ حق رکھتا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے نہ ایک دوسرے کے نکاح کے پیغام پر پیغام بھیجے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی نماز عصر رہ جائے گی ‘ اُس کے مال اور گھر والے ہلاک ہو گئے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس حالت میں کہ آپ کا رخ انور مشرق کی طرف تھا آپ نے فرمایا: فتنے اس طرف ہوں گے‘ خبردار فتنے یہاں ہوں گے ‘ اس جگہ سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو کوئی اپنا مشترک غلام آزاد کرے ‘ اس کے پاس اور مال بھی ہو تو دوسرا آدھا بھی آزاد کر دے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن کی تہبند دونوں پنڈلیوں کے نصف تک ہے ‘ پنڈلیوں اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ‘ جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ جہنم میں جلے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter