المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی نے دوسرے سے کہا: اے کا فر! تو کفران میں سے ایک کی طرف لوٹ آئے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی نے دوسرے سے کہا: اے کا فر! تو کفران میں سے ایک کی طرف لوٹ آئے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر حق لازم ہے ‘ اس سے اپنا حق لے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنا حق طلب کرے تو اچھا طریقہ اپنائے خواہ وہ پورا کرنے والا ہو یا پورا کرنے والا نہ ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جامع مسجد میں نماز پڑھنا ‘ فرض نماز پڑھنے کا حج مبرور کے برابر اور نفل نماز کا حج مقبول کے برابر ثواب ہے ‘ جامع مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت دوسری مسجدوں میں نماز پڑھنے پر پانچ سو نماز کے برابر ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورۃ اخلاص قرآن کے تہائی اور قل یاایها الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو فجر کی دو رکعت (سنت) میں پڑھا کرتے تھے اور فرمایا: ان دو رکعتوں میں پورے زمانے کو لچسپی ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ہر دیوار مسجد کا صحن ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر جائز ہے ‘ اس میں زیادتی جائز نہیں ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو اس حالت میں مرا کہ اس نے بیعت نہ کی تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو وراثت جاہلیت میں تقسیم کی گئی ‘ وہ اسی طرح تقسیم کی جائے گی ‘ جو مال حالت اسلام میں کمایا ‘ وہ اسلام کے قوانین کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت عبدالرحمٰن بن افلح فرماتے ہیں کہ صحابہ کی ایک جماعت نے مجھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا ‘ نماز وسطیٰ کے متعلق پوچھنے کیلئے ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ بیان کرتے تھے کہ یہ وہ نماز ہے جس میں آپ نے اپنا رخ انور قبلہ کی طرف پھیرا ‘ وہ نماز ظہرہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل نے عمر کی زبان اور دل پر حق جاری کر دیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی سے دن میں کئی مرتبہ ملے ‘ وہ اس کو سلام کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت اسحاق بن عبد الله الطفاوی فرماتے ہیں: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے تو روتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter