المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع اور نحر کے دن دو جمروں کے درمیان کھڑے ہوئے ‘ فرمایا: یہ حج اکبر کا دن ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع اور نحر کے دن دو جمروں کے درمیان کھڑے ہوئے ‘ فرمایا: یہ حج اکبر کا دن ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: افضل عبادت‘ فقہ ہے اور افضل دین ‘ پر ہیز گاری ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا: ’’ الله الذی خلقکم من ضعف “ آپ نے فرمایا: ضعف پڑھو ‘ پھر ’’ جعل من بعد ضقف قوة ‘‘ ۔ پھر فرمایا: ’’ ثم جعل من بعد ضعف قوة ‘‘ پڑھو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
اس کو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا: ’’ فشاربون شرب الهيم ‘‘ ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آد می کی نئی شادی ہوئی تھی‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک جہاد کے لیے بھیجا ‘ ان پر ایک آدمی کو امیر مقرر کیا‘ جو لوگ آئے ‘ وہ جلدی اپنے گھر آئے تو اس کی بیوی دروازہ پر کھڑی تھی‘ اس کو غیرت آئی ‘ اُس نے مارنے کیلئے تیر پکڑا ‘ اس کی بیوی نے کہا: جلدی نہ کر ‘ گھر میں دیکھ۔ وہ گھر میں داخل ہوا تو صحن میں ایک سانپ تھا‘ اُس نے سانپ کو مارا ‘ وہ سانپ بھی مر گیا اور آدمی بھی مر گیا۔ یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: یہ جنوں میں سے گھروں میں رہنے والے ہیں اور آپ نے جنوں کو مارنے سے منع کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو مارنے سے منع کیا ہے ‘ جو گھر میں ہوتے ہیں۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طلاق ‘ نکاح کے بعد ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسے درخت کو جانتا ہوں جو مؤمن کی طرح ہے ‘ میں نے دل میں کہا کہ وہ کھجور ہے ‘ لیکن میں قوم میں چھوٹا تھا‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کھجور ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ ! میری اُمت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے متعلق پوچھا گیا‘ آپ نے فرمایا: دو دو رکعت ‘ جب تم میں سے کسی کو صبح ہونے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت کے ساتھ وتر کر لو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے وقت اور سجدہ میں جاتے وقت دونوں ہاتھ اُٹھاتے تھے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter
المعجم الکبیر للطبرانی · کتاب ‹ باب
حضرت ابن عمر رضی الله عنهما منداً رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو تم میں سے جمعہ کیلئے آئے ‘ وہ غسل کرے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter