المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ و من أخبار عمرو بن معدى كرب · حديث 13783
97 - حدثنا أبو خليفة قال قال محمد بن سلام Y عمرو بن معدي كرب له في الجاهلية وقائع و قد أدرك الاسلام قدم على النبي صلى الله عليه و سلم ووجهه عمر بن الخطاب الى سعد بن أبي وقاص رضي الله عنهما الى القادسية و كان له هناك بلاء حسن كتب عمر الى سعد بن أبي وقاص بألفي : عمرو بن معدي كرب و طلحة بن خويلد و هو طلحة الأسدي فشاورهما في الحرب و لا تولهما شيئا
حضرت محمد بن سلام فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کے جاہلیت کے زمانہ میں کئی واقعات ہیں ‘انہوں نے اسلام کا زمانہ پایا اور اسلام لانے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ‘حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کو حضرت سعد بن ابی وقاص کے پاس قادسیہ کی طرف بھیجا‘ ان کو وہاں اچھی آزمائش پہنچی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا‘ دو ہزار آدمی کے ساتھ عمرو بن معدی کرب اور طلحہ بن خویلد‘ یہ طلحہ اسدی‘ پس جنگ کے بارے میں ان سے مشورہ لو ‘ان کو کوئی ذمہ داری نہ دینا۔
أَبُو خَلِيفَةَ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 13783
