المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ القاسم أبو عبد الرحمن عن عقبة بن عامر · حديث 14611
926 - حدثنا أبو يزيد القراطيسي ثنا أسد بن موسى ( ح ) و حدثنا بكر بن خالد بن سهل ثنا عبد الله بن صالح قالا ثنا معاوية بن صالح عن العلاء بن الحارث عن القاسم عن عقبة بن عامر الجهني قال Y كنت أقود برسول الله صلى الله عليه و سلم ناقته في السفر فقال : ( يا عقبة ألا أعلمك خير سورتين قرئتا ؟ ) قلت : بلى يا رسول الله فعلمني قال : { قل أعوذ برب الناس } و { قل أعوذ برب الفلق } فلم يرني أعجبت بهما فلما نزل صلى بهما الصبح للناس فلما فرغ من صلاته التفت الي فقال : ( يا عقبة كيف رأيت ؟ )
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک سفر کے دوران میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عقبہ! کیا میں تجھے بہترین دوسورتیں نہ سکھاؤں جن کو پڑھا گیا ہے؟ میں نے عرض کی: کیوں نہیں! اے اللہ کے رسول! پس آپ نے مجھے سکھائیں۔فرمایا : قل اعوذ برب الناس اور قل اعوذ برب الفلق ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی وجہ سے مجھے خوش ہوتے نہ دیکھا‘ میں جب نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے ساتھ لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اے عقبہ! تم نے کیسے دیکھایاپایا۔
كنت أقود برسول الله صلى الله عليه و سلم ناقته في السفر ← عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، ← الْقَاسِمِ، ← الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بكر بن خالد بن سهل ← و، ← أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ← أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 14611
