المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ علي بن رباح عن عقبة بن عامر · حديث 14491
805 - حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح أنا سعيد بن أسد بن موسى ثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي ثنا موسى بن علي بن رباح عن أبيه عن عقبة بن عامر قال Y قال النبي صلى الله عليه و سلم : ( من يبلغنا أين لقاحنا ؟ ) فقام رجل فقال أنا فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( ما اسمك ؟ ) قال صخر أو جندل فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( اجلس ) ثم قال : ( من يبلغنا أين لقاحنا ؟ ) فقام رجل فقال أنا فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( ما اسمك ؟ ) قال يعيش قال : ( بلغنا أين لقاحنا )
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہم تک یہ بات پہنچائے گا کہ ہماری اونٹنیاں کہاں ہیں؟ پس ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کی: میں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تیرا نام کیا ہے؟ اس نے عرض کی: صخر یا جندل۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تُو بیٹھ جا! پھر فرمایا: کون یہ بات ہم تک لائے گا کہ ہماری اونٹنیاں کہاں ہیں؟ پس ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کی: میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا نام کیا ہے؟ عرض کی: یعیش ! فرمایا: تم ہم تک خبر پہنچاؤ کہ ہماری اونٹنیاں کہاں ہیں ۔
عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ← أَبِيهِ ← مُوسَى بْنِ عَلِي بْنِ رَبَاحٍ، ← عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ← سَعِيدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، ← يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 14491
