المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ أبو مالك الأشجعي عن ربعي · حديث 14335
649 - حدثنا ادريس بن جعفر العطار ثنا يزيد بن هارون أنا أبو مالك الأشجعي عن ربعي عن حذيفة Y أن رجلا أتي به ربه جل و عز فقال : ما عملت لي في الدنيا ؟ فقال : ما عملت لك مثقال ذرة من خير أرجو به الا أني كنت رجلا قد أعطيتني مالا أبايع الناس و كان من خلقي التجاوز و كنت أيسر على الموسر و أنظر المعسر فقال الله عز و جل : قل نحن أحق بذلك فتجاوزوا عن عبدي فغفر له ) فقال أبو مسعود : هكذا سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو اللہ نے فرمایا: تو نے دنیا میں میری خاطر کیا عمل کیا؟ اس نے عرض کی : میں نے تیری خاطر رائی کے دانے کے برابر بھی اچھا عمل نہیں کیا مگر میں ایک ایسا آدمی تھا کہ تو نے مجھے مال دیا تھا ‘ میں لوگوں سے خریدوفروخت کرتا تھا اور درگزر کرتا ‘ میری عادت تھی کہ میں خوشحال پر آسانی کرتا اور تنگ دست کو مہلت دیتا۔ پس اللہ نے فرمایا: میں اس کام کا زیادہ حقدار ہوں ‘ پس میرے بندے سے درگزر کرو ‘پس اللہ نے اسے بخش دیا۔ پس حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا۔
حُذَيْفَةَ ← رِبْعِيٍّ ← أَبُو مَالِکٍ الْأَشْجَعِيُّ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 14335
