المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ ما أسند عدي بن حاتم عامر الشعبى عن عدي بن حاتم · حديث 13843
157 - حدثنا اسحاق بن ابراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن معمر عن عاصم بن سليمان عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال Y قلت أي رسول الله ان ارضي ارض صيد قال : ( اذا أرسلت كلبك المعلم و سميت فكل ما امسك على نفسه و اذا أرسلت كلبك فسميت فخالطته أكلب لم تسم عليها فلا تأكل فانك لا تدري أيهما قتله ) قلت يا رسول الله ارمي الصيد فيغيب عني الليلة قال : ( فاذا وجدت فيه سهمك و لم تجد فيه غيره فكله )
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرا علاقہ شکار والا علاقہ ہے۔ فرمایا: جب تُو اپنے سکھلائے ہوئے کتے کو چھوڑے اور تُو نے بسم اللہ (اللہ اکبر ) پڑھا ہو تو اس(شکار) کو کھا جو تیرا کتا تیرے لیے روک لے اور اگر مار دے اور کھالے تو مت کھا کیونکہ اس نے اپنے لیے روکا ہے اور جب تُو اپنا کتا چھوڑے اور بسم اللہ اللہ اکبر پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا کتا شامل ہو جائے ‘جس کے چھوڑنے پر تُو نے بسم اللہ نہیں پڑھی تو اسے مت کھا کیونکہ تجھے معلوم نہیں کہ ان دونوں میں سے کس نے اس (شکار) کو مارا ہے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! میں شکار کو تیر ماروں اور وہ ایک رات مجھ سے غائب رہے۔ فرمایا: پس جب تُو اس میں اپنے تیر کا نشان پائے اور کوئی دوسرا نہ پائے تو اسے کھا۔
قلت أي رسول الله ان ارضي ارض صيد ← عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 13843
