المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ ما أسند عدي بن حاتم عامر الشعبى عن عدي بن حاتم · حديث 13831
145 - حدثنا محمد بن النضر الأزدي ثنا معاوية بن عمرو ثنا زائدة ثنا زكريا بن أبي زائدة ثنا عامر قال سمعت عدي بن حاتم يقول Y سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم عن صيد المعراض فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( ما أصبت بحده فكل و ما أصبت بعرضه فهو وقيذ ) و سألته عن صيد الكلب فقال : ( ما أمسك عليك و لم يأكل منه فكله فان أخذه ذكاته و ان وجدت مع كلبك كلبا آخر فحسبت أن يكون قد أخذه معه و قد قتله فلا تأكله فانما ذكرت اسم الله على كلبك و لم تذكر على غيره )
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تیر کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شکار کو اس کی دھار پہنچے ‘اسے کھالے اور جس کو اس تیر کے کنارے یا اس کی چوڑائی سے مارے تو وہ ڈنڈے سے ماری ہوئی چیز کی طرح ہے (اسے مت کھا) ‘اور میں نے کتے کے شکار کے بارے پوچھا تو فرمایا: جو اس نے تیرے لیے روکا اور خود نہیں کھایا تو تُو اسے کھا سکتا ہے کیونکہ اس کا پکڑنا ہی اس شکار کا ذبح ہے اور اگر اپنے کتے کے ساتھ تُو کوئی دوسرا کتا پائے اور تیرا گمان ہو کہ اس کے ساتھ دوسرے کتے نے بھی پکڑا ہے اور اسے مار دیا ہے تو اسے مت کھا ‘تو نے تو بسم اللہ اللہ اکبر صرف اپنے کتے کو چھوڑتے وقت پڑھی ہے‘ دوسرے پر تو نہیں پڑھی۔
صَيْدِ الْکَلْبِ ← صيد المعراض ← سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ← عَامِرٍ، ← زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ← زَائِدَۃَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ← مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 13831
