المعجم الکبیر للطبرانی · باب الصاد ‹ عاصم بن أبي النجود عن زر · حديث 7386
7370 - حدثنا محمد بن جابان الجند يسابوري ثنا محمد بن حميد ثنا الحكم بن بشير عن عمرو بن قيس الملائي و خلاد الصفار عن عاصم بن أبي النجود عن زر بن حبيش عن صفوان بن عسال المرادي Y عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله
حضرت زر بن حبیش فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک آدمی کے پاس آیا‘ اس کا نام صفوان بن عسال ہے‘ آپ نے فرمایا: آپ کیسے آئے ہیں؟ میں نے عرض کی : علم حاصل کرنے کے لیے‘ آپ نے فرمایا: کیا تمہیں نہ بتاؤں کہ فرشتے طالب علم کی رضا حاصل کرنے کے لیے پَر بچھاتے ہیں جو وہ کرتا ہے‘ ہم نے دیکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سفر میں ایک دیہاتی نے بلند آواز سے پکارا: اے محمد ! تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح بلند آواز سے جواب دیا جس طرح اس نے پکارا تھا‘ اس نے عرض کی : آدمی کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان جیسے اعمال نہیں کر سکتا ہے‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آؤ! آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہو گا۔
النبي صلى الله عليه و سلم مثله ← صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ، ← زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ← عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، ← عمرو بن قيس الملائي و خلاد الصفار ← الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ← محمد بن جابان الجند يسابوري
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 7386
