المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ عمار بن أبي عمار عن ابن عباس ] · حديث 12865
12836 - حدثنا يوسف القاضي ثنا سليمان بن حرب ( ح ) وحدثنا علي بن عبد العزيز و أبو مسلم الكشي قالا : ثنا حجاج بن المنهال ثنا حماد بن سلمة عن عمار بن أبي عمار عن ابن عباس Y قال : كنت مع أبي عند النبي صلى الله عليه و سلم وعند النبي صلى الله عليه و سلم رجل يناجيه وكان كالمعرض عن أبي فخرجنا من عنده فقال لي : ألم تر إلى ابن عمك كان المعرض عني فقلت له : نعم فرجعنا فقال : يارسول الله إني قلت لعبد الله : كذا وكذا فقال لي : كذا وكذا وكان عندك أحد ؟ فقال : ( نعم رأيته ياعبد الله ) قلت : نعم قال : ( ذاك جبريل هو الذي شغلني عنك )
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اس میں حضرت ابو سلمہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا اور ان کے والد گرامی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کر دینا چاہتے تھے۔ پس اُنہوں ( حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا) نے کھانے پینے (شراب) کا انتظام کیا اور اپنے والد اور چند قریشیوں کو بلایا ‘پس اُنہوں نے کھایا اور پیا ( شراب کو ) تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اپنے باپ سے کہا: بے شک حضرت محمد بن عبداللہ نے مجھے نکاح کا پیغام دیا ہے ‘آپ اُٹھ کر ان سے (میرا) نکاح کر دیں ‘پس اُنہوں نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک عمدہ لباس پیش کیا اور لوگ اپنے آباء کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے تھے ‘جب وہ اپنی بیٹیوں کا نکاح کرتے۔ پس جب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والد کا نشہ اُترا تو دیکھا ‘اچانک نظر پڑی تو ان کا لباس پرانا تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمدہ لباس تھا تو اُس نے کہا: میرا حال ہوا ہے؟ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے ساتھ نکاح کر دیا ہے۔ اُس نے کہا: میں نے تیرا نکاح حضرت ابو طالب کے یتیم کے ساتھ کیا ہے ‘نہیں! مجھے میری عمر کی قسم ! حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بولیں : کیا آپ کو لحاظ نہیں ہے ‘کیا آپ اپنی عزت خاک میں ملانا چاہتے ہیں ‘کیا آپ قریشیوں اور لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ آپ نشے میں تھے۔ پس وہ مسلسل ان سے یہ بات کرتی رہیں حتیٰ کہ اُنہوں نے رضا مندی کا اظہار کر دیا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ← علي بن عبد العزيز و أبو مسلم الكشي ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← يُوسُفُ الْقَاضِي
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 12865
