المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ عمرو بن دينار عن ابن عمر ] · حديث 13681
13650 - حدثنا عبدان بن أجمد و أبو حنيفة محمد بن حنيفة الواسطي قالا : ثنا أحمد بن المقدام العجلي ثنا حماد بن واقد الصفار ثنا محمد بن ذكوان عن عمرو بن دينار عن عبد الله بن عمر Y قال : إنا لقعود بفناء رسول الله صلى الله عليه و سلم إذ مرت إمرأة فقال بعض القوم : هذه ابنة محمد فقال رجل : إن مثل محمد في بني هاشم مثل الريحانة في وسط النتن فانطلقت المرأة فأخبرت النبي صلى الله عليه و سلم فجاء النبي صلى الله عليه و سلم يعرف في وجهه الغضب حتى قام على القوم فقال : ( مابال أقوال تبلغني عن أقوام إن الله عز و جل خلق السماوات والأرض سبعا فاختار العليا منها فسكنها وأسكن سماواته من شاء من خلقه وخلق الأرض سبعا فاختار العليا منها فأسكنها من شاء من خلقه وخلق الخلق فاختار من الخلق بني آدم واختار من بين آدم العرب واختار من العرب مضر واختار من مضر قريشا واختار من قريش بني هاشم واختارني من بني هاشم فأنا من خيار إلى خيار فمن أحب العرب فبحبي أحبهم ومن أبغض العرب فببغضي أبغضهم )
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بے شک ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے جب ایک عورت گزری ‘ قوم میں سے کسی آدمی نے کہا: یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ہے۔ تو دوسرے آدمی نے کہا: بنو ہاشم قبیلہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ایسے ہی ہے جیسے بدبودار جگہ کے عین درمیان میں خوشبو ہو۔ پس اس عورت نے جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ‘ اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے میں ناراضگی کے آثار تھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آکر قوم کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا: یہ کیسی باتیں ہیں جو دوسری قوموں کے بارے مجھے پہنچتی ہیں ‘ بے شک اللہ تعالی ٰنے سات آسمان و زمین پیدا کیے تو ان میں سے بلندی کو چنا۔ اور اس کو ٹھہرایا‘ اس نے اپنے آسمانوں پر اپنی مخلوق میں سے جس کو پسند کیا‘ اس کو ٹھہرایا اس نے سات زمینوں کو پیدا کیا اور اس میں سے بلند کو انتخاب کیا اور اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہا اس پر ٹھہرایا ‘ دیگر مخلوقات کو پیدا کر کے اس میں سے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد کو چنا ‘ بنو آدم سے عرب کو ‘ عرب سے مضر کو ‘ مضر سے قریش کو ‘ قریش سے بنو ہاشم کو اور بنو ہاشم سے مجھے چنا‘ پس جس نے عربوں سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے اپنے دل میں ان کا بغض رکھا تو اس نے پہلے دل میں میرا بغض رکھا ‘ بعد میں ( اس وجہ سے) ان سے بغض رکھا۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ ← حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ الصَّفَارُ ← أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ← عبدان بن أجمد و أبو حنيفة محمد بن حنيفة الواسطي
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 13681
