المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ [ عطاء بن أبي رباح عن ابن عمر ] · حديث 13609
13578 - حدثنا علي بن بيان المطرز ثنا أبو معمر صالح بن حرب ثنا إسماعيل بن يحيى التيمي عن مسعر عن عطاء بن أبي رباح Y قال قلت لابن عمر : أشهدت بيعة الرضوان مع رسول الله صلى الله عليه و سلم ؟ قال : نعم قلت : فما كان عليه ؟ قال : قميص من قطن وجبة محشوة ورداء وسيف ورأيت النعمان بن مقرن المزني قائما على رأسه قد رفع أغصان الشجرة عن رأسه والناس يبايعونه
حضرت عطاء بن ابور باح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی: آپ بیعت رضوان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے؟ فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی : آپ نے کیا پہن رکھا تھا؟ فرمایا: ردائی کی قمیص اور جبہ اور چادر اور تلوار لٹکائی تھی۔ میں نے نعمان بن مقرن مزنی کو دیکھا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سرانور پر کھڑے تھے اور آپ کے سرانور سے درخت کی ٹہنیاں اُٹھا رہے تھے اور لوگ آپ کی بیعت کر رہے تھے۔
عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← مِسْعَرٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ← أَبُو مَعْمَرٍ صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ ← عَلِيُّ بْنُ بَيَانٍ الْمُطَرِّزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 13609
