المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ يعلى بن مرة العامري · حديث 18551
702 - حدثنا أبو زرعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي ثنا عفان ثنا وهب بن خالد ( ح ) وحدثنا عبدان بن أحمد ثنا العباس بن الوليد الترسي ثنا يحيى بن سليم عن عبد الله بن عثمان بن خثيم عن سعيد بن أبي راشد أنه أخبره يعلى بن مرة Y أنهم خرجوا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى طعام دعوا إليه فإذا حسين يلعب مع صبية في السكة فاستقبله رسول الله صلى الله عليه و سلم أمام القوم فشبك يديه فطفق الغلام يقع ههنا وههنا ويضاحكه رسول الله صلى الله عليه و سلم حتى أخذه فجعل إحدى يديه تحت ذقنه والأخرى في فأس رأسه ثم اتبعه فقبله وقال : حسين مني و أنا من حسين أحب الله من أحب حسينا حسين سبط من الأسباط
حضرت یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے‘ ہم کو کھانے کی دعوت دی گئی تھی‘ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے آگے سے جلدی آگے بڑھے پھر اپنے دونوں دست مبارک پھیلائے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کبھی اس طرف کبھی اس طرف جانے لگے اور ہنسنے لگے‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پکڑا‘ آپ نے دونوں ہاتھوں میں سے ایک ہاتھ ان کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا‘ دوسرا سر اور کانوں کے درمیان رکھا‘ پھر گلے لگایا اور چوما‘ پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حسین مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں‘ اللہ اُس سے محبت کرتا ہے‘ جو حسین سے محبت کرے۔ حسین میرے نواسے (شہزادے) ہیں۔
سعيد بن أبي راشد ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، ← العباس بن الوليد الترسي ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ← وَهْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَفَّانُ، ← أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18551
