المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ من يكنى أبا قيس أبو قيس الأنصاري توفي على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم · حديث 18827
978 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ثنا محمد بن يوسف الفريابي ثنا قيس بن الربيع عن أشعث بن سوار عن عدي بن ثابت عن رجل من الأنصار قال Y توفي أبو قيس وكان من صالحي الأنصار فخطب ابنه قيس امرأته فقالت : أنا أعدك ولدا وأنت من صالحي قومك ولكني آتي رسول الله صلى الله عليه و سلم فأستأمره فأتت رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت : إن أبا قيس توفي فقال لها خيرا قالت : وإن ابنه قيسا خطبني وهو من صالحي قومه وإنما كنت أعده ولدا فقال لها : ارجعي إلى بيتك فنزلت هذه الآية { ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم من النساء }
حضرت عدی بن ثابت ایک انصاری آدمی سے روایت کرتے ہیں؛ وہ فرماتے ہیں: حضرت ابو قیس کا وصال ہوا ۔ وہ انصار کے نیک لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے بیٹے قیس نے ان کی بیوی کو نکاح کا پیغام دیا۔ جواب دیا: اے بیٹے! میں تجھے وعدہ دیتی ہوں۔ تو اپنی قوم کے نیک لوگوں میں سے ہے، لیکن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشورہ کیا اور وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس میں آئیں۔ انہوں نے عرض کی: حضرت ابو قیس فوت ہو گئے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے لیے خیر کے کلمات کہے۔ عرض کی : ان کے بیٹے حضرت قیس نے مجھے نکاح کا پیغام دیا ہے۔ وہ اپنی قوم کے نیک لوگوں میں سے ہیں اور میں ان سے وعدہ کرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھر کی طرف لوٹ جاؤ۔ (جواب مل جائے گا ) تو یہ آیت نازل ہوئی :’’اور تم اُن عورتوں سے نکاح نہ کرو، جن سے تمہارے باپ دادا نکاح کر چکے مگر جو نکاح اس سے پہلے ہو چکا‘‘۔
توفي أبو قيس وكان من صالحي الأنصار فخطب ابنه قيس امرأته ← رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، ← قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18827
