المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ من يكنى أبا كبشة أبو كبشة الأنماري · حديث 18719
870 - حدثنا محمد بن علي بن حبيب الطرائفي الرقي ثنا علي بن ميمون الرقي ثنا أبو خليد عتبة بن حماد عن سعيد عن بني كنانة عن أبي كبشة النماري أن النبي صلى الله عليه و سلم قال Y مثل أمتي أربعة نفر رجل رزقه الله مالا يعمل فيه بطاعة الله فرآه رجل فقال : لو كان لي مثل ماله عملت فيه مثل ما عمل فهما في الأجر سواء ورجل رزقه الله مالا فخبط فيه وأفسده فرآه رجل فقال : لو كان لي مثل ماله عملت فيه مثل ما عمل فهما في الإثم سواء
حضرت ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس امت کی مثال چار آدمیوں سے دی ہے۔ ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ ٰ نے مال عطا فر مایا اور وہ اپنے مال میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے مطابق خرچ کرے تو دوسرا وہ آدمی ؛ جو اُ سے دیکھ کر کہا: جسے اللہ علم تو عطا کرے، لیکن اُسے مال نہ دے تو وہ کہے: اگر اللہ تعالیٰ ٰ مجھے اس کے برابر دیتا جو اس کو دیا ہے تو میں اس میں اسی طرح کرتا ، جس طرح وہ کرتا ہے تو یہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا۔ پس وہ بغیر علم کے اپنے مال میں سرکشی کا شکار ہو جائے اور اُسے ضائع کرتا ہے۔ ایک آدمی اسے دیکھ کر کہتا ہے: اگر اللہ نے مجھے اُس آدمی کی طرح مال دیا ہوتا تو میں اس میں وہی کام کرتا ( ناجائز خرچ) جیسے وہ کرتا ہے تو یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں۔
أبي كبشة النماري ← بني كنانة ← سَعِيدٌ، ← أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ، ← علي بن ميمون الرقي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ الطَّرَائِفِيُّ الرَّقِّيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18719
