المعجم الکبیر للطبرانی · باب الشين ‹ ضمرة بن حبيب عن شداد بن أوس · حديث 7159
7143 - حدثنا علي بن عبد العزيز و محمد بن علي الصائغ المكي قالا ثنا سعيد بن منصور ثنا ابن المبارك عن أبي بكر بن أبي مريم عن ضمرة بن حبيب عن شداد بن أوس قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الكيس من دان نفسه وعمل لما بعد الموت والعاجز من أتبع نفسه هواها وتمنى على الله
حضرت عبادہ بن نسی فرماتے ہیں کہ میں حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو آپ رو رہے تھے‘ آپ نے فرمایا: دو باتوں کی وجہ سے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہیں‘ میں نے عرض کی : وہ کیا؟ فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا‘ میں نے آپ کے چہرہ مبارک پر پریشانی کے آثار دیکھے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! میں آپ کے چہرے پر پریشانی دیکھ رہا ہوں؟ آپ نے فرمایا : ان دو کاموں کی وجہ سے جن کا مجھے اپنی امت پر خوف ہے کہ وہ میرے بعد یہ کام کریں گے : شرک اور پوشیدہ شہوت‘ بہر حال وہ سورج‘ چاند‘ پتھر اور بت کی عبادت نہیں کریں گے لیکن دکھاوے والے اعمال کریں گے۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ! یہ کیا شرک ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی : پوشیدہ شہوت سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: صبح کے وقت بندہ روزہ کی حالت میں ہو گا‘ اس کے سامنے شہوت ہو گی‘ وہ شہوت پوری کرے گا اور روزہ چھوڑ دے گا۔
شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، ← ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ← أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← علي بن عبد العزيز و محمد بن علي الصائغ المكي
Hadith 7159
