Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الکبیر للطبرانی

Al Muajam Al Kabir Tibrani

by Tibrani

23,863 Hadith4718 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ أبو المليح بن أسامة الهذلي عن واثلة · حديث 18042

193 - حدثنا جعفر بن أحمد بن سنان الواسطي ثنا أحمد بن المقدام أبو الأشعث حدثنا عيثر بن القاسم ثنا العلاء بن نعلة عن أبي المليح الهذلي عن واثلة بن الأسقع قال Y تراءيت للنبي صلى الله عليه و سلم بمسجد الخيف فقال لي أصحابه : إليك يا واثلة أي تنح عن وجه النبي صلى الله عليه و سلم فقال النبي صلى الله عليه و سلم : دعوه فإنما جاء ليسأل فدنوت فقلت : بأبي أنت وأمي يا رسول الله أفتنا عن أمر نأخذه عنك من بعدك ؟ قال : لتعنك نفسيك فقال : كيف لي بذلك فقال : تدع ما يريبك إلى ما لا يريبك وأن أفتاك المفتون فقلت : وكيف لي بعلم ذلك ؟ قال : تضع يدك على فؤادك فإن القلب يسكن للجلال ولا يسكن للحرام وأن الورع المسلم يدع الصغير مخافة أن يقع في الكبير قلت : بأبي أنت وأمي ما العصبية ؟ قال : الذي يعين قومه على الظلم قلت : فمن الحريص ؟ قال : الذي يطلب المكسبة من غير حلها قلت : فمن الورع ؟ قال : الذي يقف عند الشبهة قلت : فمن المؤمن ؟ قال : من أمنه الناس على أموالهم ودمائهم قلت : فمن المسلم ؟ قال : من سلم الناس من لسانه ويده قلت : فأي الجهاد أفضل ؟ قال : كلمة حكم عند إمام جائر

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد خیف میں دیکھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے مجھے کہا: اے اسقع ! ادب کو لازم پکڑو‘ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے ہٹ جاؤ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑو! یہ اس لیے آیا ہے تاکہ سوال کرے۔ پس میں قریب ہوا‘ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! اس امر کے بارے مسئلہ بتائیں جو ہمیں آپ کے تشریف لے جانے کے بعد پیش آئے گا۔ فرمایا: تیرے نفس کو تیری مدد کرنی چاہیے۔ عرض کی: وہ کیسے ہو گا؟ فرمایا: جو چیز تجھے شک میں ڈالے وہ نہ کر اور جو شک میں نہ ڈالے دو کر لے‘ اگرچہ فتویٰ دینے والے تجھے فتویٰ دیں۔ عرض کی مجھے اس کا علم کیسے ہو گا ؟ فرمایا: تو اپنے دل پر اپنا ہاتھ رکھنا‘ وہ حلال سے سکون میں ہو گا اور تمام پر سکون میں نہیں ہو گا‘ مسلمان کی پرہیز گاری یہ ہے کہ وہ چھوٹے گناہ کو اس لیے چھوڑ دے کہ وہ بے گناہ میں پڑ جائے۔ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! عصبیت کیا ہے؟ فرمایا: جو علم زیادتی پر اپنی قوم کی مدد کرے۔ میں نے عرض کی: حریص کون ہے؟ فرمایا: جو غیر حلال کمائے۔ میں نے عرض کی: ورع کیا ہے؟ فرمایا: وہ جو شبہ کے پاس جا کر رُک جائے‘ یعنی وہ کام نہ کرے۔ میں نے عرض کی : مؤمن کون ہے؟ جس سے لوگوں کے مال اور خون محفوظ ہوں۔ میں نے عرض کی: مسلم کون ہے؟ فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ ہوں۔ میں نے عرض کی: کون سا جہاد افضل ہے؟ فرمایا: ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا۔

وجه النبي صلى الله عليه و سلم ← لي أصحابه إليك يا واثلة أي تنح ← تراءيت للنبي صلى الله عليه و سلم بمسجد الخيف ← وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيِّ، ← العلاء بن نعلة ← عيثر بن القاسم ← أحمد بن المقدام أبو الأشعث، ← جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18042

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ عون بن عبد الله بن عتبة عن واثلة · حديث 18043

194 - حدثنا أحمد بن عبد الوهاب بن نجدة الحوطي حدثني أبي ثنا بقية بن الوليد حدثني مبشر بن عبيد عن الحجاج بن أرطاة عن عون بن عبد الله قال : لقيت واثلة بن الأسقع فقلت ما أعملني إلى الشام غيرك فحدثني مما سمعت من رسول الله صلى الله عليه و سلم Y قال سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : اللهم ارحمنا واغفر لنا ونهانا أن نصلي إلى القبور أو نجلس عليها

حضرت عوف بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ سے ملا‘ میں نے کہا: میں نے تیرے لیے شام تک سفر کیا‘ مجھے آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے حدیث بیان کریں جو آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ ! ہم پر رحم فرما اور ہم کو بخش دے! اور ہمیں قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے یا قبروں پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔

اللهم ارحمنا واغفر لنا ونهانا أن نصلي إلى القبور أو نجلس عليها ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← من رسول الله صلى الله عليه و سلم ← لقيت واثلة بن الأسقع فقلت ما أعملني إلى الشام غيرك فحدثني مما ← عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، ← مبشر بن عبيد ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18043

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ عمرو بن عبد الله الحضرمي عن واثلة · حديث 18044

195 - حدثنا مطلب بن شعيب الأزدي ثنا عمران بن هارون الرملي ثنا صدقة بن المنتصر حدثني يحيى بن أبي عمرو الشيباني قال حدثني عمرو بن عبد الله الحضرمي قال حدثني واثلة بن الأسقع قال سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول Y لا تقوم الساعة حتى يكون عشر آيات : خسف بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف في جزيرة العرب والدجال ونزول عيسى بن مريم ويأجوج ومأجوج والدابة وطلوع الشمس من مغربها ونار تخرج من تعز عدن يسوق الناس إلى المحشر تحشر الذر والنمل

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دس نشانیاں ظاہر ہوں: مشرق و مغرب اور جزیرۂ عرب میں دھنسنا‘ دجال کا آنا‘ حضرت عیسیٰ بن مریم کا نزول‘ یاجوج ماجوج کا آنا‘ جانور کا ظاہر ہونا‘ مغرب سے سورج کا طلوع‘ آگ جو عدن کے علاقے سے لے گی اور لوگوں کو ہانک کر میدان محشر میں لائے گی‘ چھوٹی اور بڑی چیونٹی کا بھی حشر ہو گا‘ وہ آگ سب کو اکٹھا کرے گی۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيِّ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ← صَدَقَةُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ← عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ، ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18044

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ عمرو بن عبد الله الحضرمي عن واثلة · حديث 18045

196 - حدثنا إبراهيم بن دحيم الدمشقي ثنا أبي ثنا محمد بن شعيب بن شابور حدثني يحيى بن أبي عمرو السيباني عن عمرو بن عبد الله الحضرمي عن واثلة بن الأسقع قال Y خرجت مهاجرا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فلما أقبل الناس من بين خارج وقائم فجعل رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يرى جالسا إلا دنا إليه فسأله هل لك من حاجة وبدأ بالصف أول ثم الثاني ثم الثالث حتى دنا إلي فقال : هل لك من حاجة ؟ فقلت : نعم يا رسول الله قال : وما حاجتك ؟ قلت : الإسلام فقال : هو خير لك قال وتهاجر ؟ قلت : نعم قال : هجرة البادية أو هجرة الباتة ؟ قلت : أيهما أفضل ؟ قال : الهجرة الباتة أن تثبت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم وهجرة البادية أن ترجع إلى باديتك وعليك السمع والطاعة في عسرك ويسرك ومكرهك ومنشطك وأثرة عليك قال : فبسطت يدي إليه فبايعته قال : واستثني لي حين لم استثن لنفسي : فيما استطعت قال : ونادى رسول الله صلى الله عليه و سلم في غزوة تبوك فخرجت إلى أهلي فوافقت أبي جالسا في الشمس يستدبرها فسلمت عليه بتسليم الإسلام فقال : أصبوت ؟ فقلت : أسلمت : فقال : لعل الله يجعل لك ولنا فيه خيرا فرضيت بذلك منه فبينا أنا معه إذ أتتني أختي تسلم علي فقلت : يا أختاه زوديني زاد المرأة أخاها غازيا فأتتني بعجين في دلو والدلو في مزود فأقبلت وخرج رسول الله صلى الله عليه و سلم فجعلت أنادي : ألا من يحمل رجلا له سهمه فناداني شيخ من الأنصار فقال : لنا سهمه على أن نحمله عقبه وطعامه معنا فقلت : نعم سر على بركة الله فخرجت مع خير صاحب لي زادني حملانا على ما شارطت وخصني بطعام سوى ما أطعم معه حتى أفاء الله علينا فأصابني قلائص فسقتهن حتى أتيته وهو في خياله فدعونه فخرج فقعد على حقيبة من حقائب إبله ثم قال : سقهن مدبرات فسقتهن مدبرات ثم قال : سقهن مقبلات فسقتهن مقبلات فقال : ما أرى قلائصك إلا كراما قال : قلت : إنما هي غنيمتك التي شرطت لك فقال : خذ قلائصك يا ابن أخ فغير سهمك أردنا

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ہجرت کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نکلا‘ پس جب باہر اور اندر سے لوگ آ رہے تھے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس بیٹھنے والے کو دیکھتے‘ اسے قریب کر لیتے‘ پس آپ اس سے پوچھتے کوئی کام ہے؟ پہلی صف سے شروع کرتے‘ پھر دوسری پھر تیسری یہاں تک کہ آپ میرے قریب ہوئے۔ فرمایا: تیرا کوئی کام ہے؟ میں نے عرض کی: ہاں ! اے اللہ کے رسول ! فرمایا: تیرا کیا کام ہے؟ میں نے عرض کی: اسلام لاتا ہے۔ فرمایا: وہ تیرے حق میں بہتر ہے۔ فرمایا: تو ہجرت بھی کرے گا؟ میں نے عرض کی : ہاں ! فرمایا: کیا دیہاتیوں والی ہجرت یا پکی ہجرت ؟ میں نے عرض کی: کون سی ہجرت افضل ہے؟ فرمایا: پکی ہجرت یہ ہے کہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے (وہ جہاں رہیں) اور دیہاتیوں والی یہ ہے کہ تو (رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی منزل پر پہنچا کر) اپنے دیہات میں لوٹ جائے‘ تیرے اوپر لازم ہے کہ تو سنے اور اطاعت کرے خواہ تنگی ہو یا آسانی‘ ناپسندیدگی ہو یا پسندیدگی‘ ترجیح تیرا کام ہے۔ فرماتے ہیں: میں نے ہاتھ بڑھا کر آپ کی بیعت کی۔ فرماتے ہیں: آپ نے میرے لیے استثناء کی جبکہ میں نے اپنے لیے استثناء نہیں کی۔ فرمایا: جو تیری طاقت کے دائرے میں ہو۔ فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک میں نداء دی تو میں اپنے گھر والوں کی طرف نکلا‘ میں نے دیکھا کہ میرے والد گرامی دھوپ میں بیٹھے تھے‘ سورج کی طرف پیٹھ کیے ہوئے تھے‘ میں نے ان پر سلام کیا جیسے مسلمان سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: تو بے دین ہو گیا ہے؟ میں نے کہا: میں مشرب با سلام ہوا ہوں۔ وہ بولے: یقیناً تیرے لیے اور ہمارے لیے بھی اس میں بہتری ہو گی۔ اس وجہ سے میں ان سے خوش ہو گیا۔ اسی دوران کہ میں ان کے پاس تھا‘ میری بہن آئی‘ اس نے میرے اوپر سلام کیا‘ میں نے کہا: اے میری بہن امجھے زادِ راہ دیں اس عورت کی مانند جو اپنے بھائی کو اس وقت زاد راہ مہیا کرتی ہے جب وہ جہاد کیلئے جا رہا ہو۔ پس وہ گوندھا ہوا آٹا لائی جو ایک ڈول میں تھا اور ڈول ایک تھیلے میں تھا (یعنی سفری توشہ دان میں تھا) میں آیا اس حال میں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل چکے تھے‘ میں نے نداء دینا شروع کی ہے کوئی جو ایک عدد آدمی کو سوار کرے جس کیلئے اس کا حصہ ہو؟ ایک انصاری شیخ نے میری نداء کا جواب نداء دے کر دیا‘ اس نے کہا: اس کا حصہ ہمارے لیے ہو گا اس شرط پر کہ ہم اسے دیکھے سوار کریں گے اور اس کا کھانا ہمارے ساتھ ہو گا۔ میں نے کہا: ٹھیک ہے! اللہ کی برکت کے سہارے چلیں۔ پس میں اپنے ساتھی کی بھلائی کی معیت میں نکلا‘ اس نے مجھے حملان (بوجھ ) دیا اُسی شرط پر جو لگائی گئی۔ میرے لیے کھانا خاص کیا سوا اس کے جو اس نے کھایا کھلایا حتٰی کہ اللہ نے ہمیں مال غنیمت عطا کیا‘ مجھے کئی اونٹنیاں ملیں‘ میں نا کوہانک کر لایا‘ اس کے پاس جبکہ وہ اپنے خیمے میں تھا‘ میں نے اسے بلایا تو وہ آیا‘ وہ اپنے اونٹ کی تھیلیوں میں سے ایک تھیلی پر بیٹھ گیا‘ پھر کہا: تو ان کو ہانک لے جا اس حلا میں کہ یہ پیچھے جانے والی ہوں‘ پس میں ان کو ہانک کر لے آیا۔ پھر کہا: ان کو ہانک کر لے جا اس حال میں کہ یہ آگے جانے والی ہوں‘ پس میں نے ان کو ہانکا اس حال میں کہ وہ آگے جانے والی تھیں۔ پھر کہا: تیری اونٹنیاں بڑی اچھی ہیں۔ راوی کا بیان ہے: میں نے کہا: یہ تیرا مال غنیمت ہے‘ جس کی میں نے تیرے لیے شرط لگائی تھی۔ اس نے کہا: اے میرے بھائی کے بیٹے ! اپنی اونٹیاں لے لے۔ پس یہ تیرے حصے کے علاوہ ہیں۔

وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيِّ، ← يحيى بن أبي عمرو السيباني ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، ← أَبِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمِ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18045

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ طاووس اليماني عن واثلة · حديث 18046

197 - حدثنا أحمد بن المعلى الدمشقي ثنا هشام بن عمار ثنا بقية بن الوليد حدثني إسماعيل بن عبد الله الكندي عن طاووس عن واثلة قال Y قلت يا نبي الله نبئني قال : إن شئت أنبأتك بما جئت تسأل عنه وأن شئت فسل قال : قلت : بل نبئني يا رسول الله فأنه أطيب لنفسي قال : جئت تسأل عن اليقين والشك قال : قلت هو ذاك يا رسول الله قال : فإن اليقين ما استقر في الصدر واطمأنت إليه القلب وإن أفتاك المفتون دع ما يريبك إلى ما لا يريبك فإن الخير طمأنينة والشك ريبة وإذا شككت فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك قلت يا نبي الله بأبي وأمي فما العصبية ؟ قال : أن تعين قومك على الظلم والورع الذي يقف على الشبهات والحريص على الدنيا الذي يطلبها من غير حل والإثم ما حاك في الصدر

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی !مجھے آگاہ فرمائیں۔ فرمایا: اگر تو چاہے تو میں تجھے اس چیز سے آگاہ کروں جو تجھے لائی ہے‘ اس کے بارے تو سوال کرتا ہے اور اگر تو چاہے تو پوچھ (میں تجھے جواب دوں )۔ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بلکہ آپ مجھے آگاہ فرما دیں کیونکہ یہ میرے دل کو زیادہ مطمئن کرے گا‘ فرمایا: تو آیا ہے تاکہ یقین و شک کے بارے سوال کرے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! یہی ہے۔ فرمایا: بے شک یقین وہ ہے جو تیرے دل میں گھر کر جائے اور اس کو حاصل کر کے دل مطمئن ہو جائے اگرچہ مفتی تجھے فتوے دیتے ہوں‘ شک والی چیز کو چھوڑ دے اور اسے اپنا لے جو شک میں نہ ڈالے کیونکہ خیر‘ اطمینان کا نام ہے اور شک‘ ریب ہے‘ جب تو شک کا شکار ہو تو شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر‘ شک میں نہ ڈالنے والی چیز کو اپنا لے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ قربان ! عصبیت کیا ہے؟ فرمایا: تیرا ظلم پر اپنی قوم کی مدد کرنا اور ورع والا وہ ہے جو شبہات سے پرہیز اور دنیا پر حریص اس آدمی کو کہا جائے گا جو غیر حلال چیز کو طلب کرے اور گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں کھٹکے۔

قلت بل نبئني ← إِنْ شِئْتَ أَنْبَأَتُكَ بِمَا جِئْتَ تَسْأَلُ عَنْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَسَلْ ← «قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، نَبِّئْنِي. ← وَاثِلَةَ ← طَاوُوسٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ، ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18046

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ عبد الله بن يزيد بن آدم عن واثلة · حديث 18047

198 - حدثنا الحسن بن علي المعري ثنا علي بن ميمون الرقي ثنا عبدون بن خالد القرقساني ثنا عبد الله بن يزيد ين آدم الدمشقي عن أبي الدرداء و واثلة بن الأسقع و أبي أمامة و أنس بن مالك قالوا : كنا في مجلس أناس من اليهود ونحن نتذاكر القدر فخرج إلينا رسول الله صلى الله عليه و سلم مغضبا فعبس وانتهر وقطب ثم قال Y مه اتقوا الله يا أمة محمد واديان عميقان قعران مظلمان لا يهجو إليكم وهج النار ثم أمر اليهود أن يقوموا ثم قام وبسط يمينه وبسط إصبعه الشمال م قال : بسم الله الرحمن الرحيم هذا كتاب من الله الرحمن الرحيم بأسماء أهل الجنة وأسماء آبائهم وأمهاتهم وعشائرهم فرغ ربكم فرغ ربكم فرغ ربكم أعذرت أنذرت اللهم إني قد أبلغت

حضرت ابو درداء‘ واثلہ بن اسقع ابو امامہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں: ہم یہودیوں کی مجلس میں تھے‘ ہم تقدیر کے بارے مذاکرہ کر رہے تھے‘ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ آپ غصے میں تھے‘ آپ چیں بجبیں ہوئے اور جھڑکا اس حال میں کہ آپ کے ماتھے پر شکن تھی۔ پھر فرمایا: ٹھہرو !اللہ سے ڈرو ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت دو وادیں: گہری‘ نیچی تہہ والی اور تاریک ہیں‘ تمہاری طرف آگ کی لپٹ نہ آئے۔ پھر یہودیوں کو اُٹھ جانے کا حکم دیا‘ پھر کھڑے ہو کر اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا اور اپنی باتیں انگلیاں پھیلائیں‘ پھر کہا: بسم الله الرحمٰن الرحیم ! یہ اللہ رحمٰن و رحیم کی طرف سے جنتیوں کے ناموں والی کتاب ہے اور ان کے باپوں اور ماؤں کے نام ہیں‘ ان کے قبیلے بھی لکھے ہوئے ہیں‘ آپ کا رب اس سے فارغ ہو گیا‘ تمہارا رب فارغ ہوا‘ تمہارا رب فارغ ہوا‘ میں نے عذر پیش کر دیا اور ڈرایا‘ اے اللہ ! میں نے ( تیرا پیغام) پہنچا دیا۔

اثلة بن الأسقع و أبي أمامة و أنس بن مالك ← أبي الدرداء و ← عبد الله بن يزيد ين آدم الدمشقي ← عبدون بن خالد القرقساني ← علي بن ميمون الرقي ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعَرِّيّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18047

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ معروف أبو الخطاب عن واثلة · حديث 18048

199 - حدثنا محمد بن إدريس عن مطيب المصيصي قال ثنا سليم بن منصور بن عمار ثنا أبي عن معروف أبي الخطاب عن واثلة بن الأسقع قال Y لما أسلمت أتيت النبي صلى الله عليه و سلم فقال لي : اذهب فاغتسل بماء وسدر وألق عنك شعر الكفر

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں اسلام لایا تو میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: جاؤ! بیری کے پتوں میں اُبلے ہوئے پانی سے غسل کرو اور حالتِ کفر والے بال کاٹو۔

لما أسلمت أتيت النبي صلى الله عليه و سلم ← وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← معروف أبي الخطاب ← أَبِي ← سليم بن منصور بن عمار، ← مطيب المصيصي ← مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ:

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18048

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ معروف أبو الخطاب عن واثلة · حديث 18049

200 - حدثنا محمد بن إدريس بن مطيب ثنا سليم بن منصور ثنا أبي عن معروف عن واثلة قال Y كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول للمرأة التي تكون تحته : عليك السكينة والوقار

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی عورتوں سے فرماتے تم پر سکون اور وقار لازم ہے۔

للمرأة التي تكون تحته عليك السكينة والوقار ← كان رسول الله صلى الله عليه و سلم ← وَاثِلَةَ ← مَعْرُوفٍ ← أَبِي ← سليم بن منصور ← محمد بن إدريس بن مطيب

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18049

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ جناح أبو مروان مولى الوليد بن عبد الملك عن واثلة · حديث 18050

201 - حدثنا عبيد العجل ثنا الحسن بن علي الحلواني ثنا يزيد بن هارون ( ح ) وحدثنا أحمد بن زهير التستري ثنا محمد بن عثمان بن كرامة ثنا عبيد الله بن موسى كلاهما عن عنبسة بن سعيد عن حماد مولى بني أمية عن جناح مولى الوليد عن واثلة بن الأسقع قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الولد للفراش وللعاهر الحجر وليس للمرأة أن تنتهك شيئا من مالها إلا بإذن زوجها

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کیلئے پتھر ہیں‘ عورت کیلئے جائز نہیں ہے کہ شوہر کا مال لے‘ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر۔

وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← جناح مولى الوليد ← حَمَّادٍ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی کِلَاهُمَا ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَةَ ← وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ← عُبَيْدٌ الْعِجْلُ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18050

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ جناح أبو مروان مولى الوليد بن عبد الملك عن واثلة · حديث 18051

202 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل ثنا سعيد بن أبي الربيع السمان ثنا عنبسة بن سعيد ( ح ) وحدثنا عبيد العجل ثنا الحسن بن علي الحلواني ثنا يزيد بن هارون ( ح ) وحدثنا أحمد بن زهير ثنا ابن كرامة ثنا عبيد الله بن موسى كلاهما عن عنبسة بن سعيد عن حماد مولى بني أمية عن جناح مولى الوليد عن واثلة أنه سمع النبي صلى الله عليه و سلم يقول Y خير شبابكم من تشبه بكهولكم وشر كهولكم من تشبه بشبابكم

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تمہارے اچھے نوجوان وہ ہیں جو تمہارے بزرگوں کی مشابہت کرتے ہیں اور تمہارے بُرے بزرگ وہ ہیں جو تمہارے نوجوانوں کی مشابہت کرتے ہیں۔

خير شبابكم من تشبه بكهولكم وشر كهولكم من تشبه بشبابكم ← النبي صلى الله عليه و سلم ← واثلة أنه ← جناح مولى الوليد ← حَمَّادٍ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی کِلَاهُمَا ← ابْنُ كَرَامَةَ ← وحدثنا أحمد بن زهير ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ← وحدثنا عبيد العجل ← عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← سعيد بن أبي الربيع السمان ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18051

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ جناح أبو مروان مولى الوليد بن عبد الملك عن واثلة · حديث 18052

203 - حدثنا عبيد العجل و محمد بن محمد بن عقبة الشيباني قالا ثنا الحسن بن علي الحلواني ثنا يزيد بن هارون ( ح ) وحدثنا أحمد بن زهير التستري ثنا ابن كرامة ثنا عبيد الله بن موسى كلاهما عن عنبسة بن سعيد عن حماد مولى بني أمية عن جناح مولى الوليد عن واثلة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم Y الإمام ضامن والمؤذن مؤتمن اللهم اغفر المؤذنين واهد الأئمة

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: امام ضامن اور موذن امانت والا ہے‘ اے اللہ ! موذنوں کو بخش دے اور ائمہ کو ہدایت دے۔

وَاثِلَةَ ← جناح مولى الوليد ← حَمَّادٍ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی کِلَاهُمَا ← ابْنُ كَرَامَةَ ← وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ← عبيد العجل و محمد بن محمد بن عقبة الشيباني

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18052

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الواو ‹ جناح أبو مروان مولى الوليد بن عبد الملك عن واثلة · حديث 18053

204 - حدثنا عبيد العجل ثنا الحسن بن علي الحلواني ثنا يزيد بن هارون ( ح ) وحدثنا أحمد بن زهير ثنا محمد بن كرامة ثنا عبيد الله بن موسى كلاهما عن عنبسة بن سعيد عن حماد مولى بني أمية عن جناح مولى الوليد عن واثلة بن الأسقع قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم Y ما من مسلم ولي من أمر المسلمين شيئا إلا بعث الله إليه ملكين يسددانه ما تولى الحق فإذا نوى الجور على عمد وكلاه إلى نفسه

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان دوسرے مسلمانوں کے کسی کام کا ولی ہوتا ہے تو اللہ عزوجل دو فرشتے بھیجتا ہے‘ اس کی مدد کرنے کیلئے‘ جب تک وہ خود حق سے نہ پھرے‘ اگر جان بوجھ کر ظلم کی نیت کرے تو وہ فرشتے‘ اسے اس کے نفس کے حوالہ کر دیتے ہیں۔

وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، ← جناح مولى الوليد ← حَمَّادٍ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی کِلَاهُمَا ← محمد بن كرامة ← وحدثنا أحمد بن زهير ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ← عُبَيْدٌ الْعِجْلُ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 18053

chevron_left Previous
1…161718…35
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
2. Book
    44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter
3. Book
    189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter
3. Book
    226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter
4. Book
    255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter
5. Book
    267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter
6. Book
    302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter
6. Book
    541. Chapter
7. Book
    542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter611. Chapter612. Chapter613. Chapter614. Chapter615. Chapter616. Chapter617. Chapter618. Chapter619. Chapter620. Chapter621. Chapter622. Chapter623. Chapter624. Chapter625. Chapter626. Chapter627. Chapter628. Chapter629. Chapter630. Chapter631. Chapter632. Chapter633. Chapter634. Chapter635. Chapter636. Chapter637. Chapter638. Chapter639. Chapter640. Chapter641. Chapter642. Chapter643. Chapter644. Chapter645. Chapter646. Chapter647. Chapter648. Chapter649. Chapter650. Chapter651. Chapter652. Chapter653. Chapter654. Chapter655. Chapter656. Chapter657. Chapter658. Chapter659. Chapter660. Chapter661. Chapter662. Chapter663. Chapter664. Chapter665. Chapter666. Chapter667. Chapter668. Chapter669. Chapter670. Chapter671. Chapter672. Chapter673. Chapter674. Chapter675. Chapter676. Chapter677. Chapter678. Chapter679. Chapter680. Chapter681. Chapter682. Chapter683. Chapter684. Chapter685. Chapter686. Chapter687. Chapter688. Chapter689. Chapter690. Chapter691. Chapter692. Chapter693. Chapter694. Chapter695. Chapter696. Chapter697. Chapter698. Chapter699. Chapter700. Chapter701. Chapter702. Chapter703. Chapter704. Chapter705. Chapter706. Chapter707. Chapter708. Chapter709. Chapter710. Chapter711. Chapter712. Chapter713. Chapter714. Chapter715. Chapter716. Chapter