المعجم الکبیر للطبرانی · باب السين ‹ عطاء مولى السائب بن يزيد عن سلمة · حديث 6319
6304 - حدثنا سهل بن موسى شيران الرامهرمزي و عبد الله بن أحمد قالا ثنا العباس بن عبد العظيم العنبري ثنا النضر بن محمد ثنا عكرمة بن عمار ثنا عطاء مولى السائب بن يزيد عن سلمة بن الأكوع قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لأعطين الراية اليوم رجلا يحبه الله و رسوله ويحب الله ورسوله فبعثني نبي الله صلى الله عليه و سلم إلى علي فجئت به وكان أرمد فتفل في عينيه يزيد بن خصيفة عن سلمة حدثنا حفص بن عمر ثنا أبو حذيفة ثنا زهير بن محمد عن يزيد بن خصيفة عن سلمة قال : سافرت مع رسول الله فما رأيته يصلي بعدالفجر ولا بعد العصر قط
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مقام حقیق سے آیا‘ جب ہم مقام ثنیہ پر آئے جس کو ثنیۃ الحوض کہا جاتا ہے‘ جو مقام تحقیق میں تھا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کیا‘ آپ نے فرمایا: میں اللہ کے دشمن مسیح کی جگہ کو دیکھ رہا ہوں‘ جو آئے گا تو اس جگہ اترے گا‘ اس کی طرف نکلے گا لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے‘ مدینہ کی ہرگلی میں ایک یا دو فرشتے مدینہ کی حفاظت کے لیے ہوں گے‘ اس کے پاس دو صورتیں ہوں گی: ایک صورت جنت کی اور ایک جہنم کی‘ اس کے ساتھ سرخ شیاطین ہوں گے جو موت کے مشابہ ہوں گے زندہ کو کہیں گے: تو مجھے جانتا ہے! میں تیرا بھائی اور باپ ہوں‘ میں تیرا قریبی ہوں‘ کیا میں مرنہیں گیا تھا؟ یہ ہمارا رب ہے‘ وہ اس کے پیچھے چل‘ اللہ فیصلہ کرے گا جو اللہ اس سے چاہے گا‘ اللہ عزوجل مسلمانوں میں سے ایک آدمی کو بھیجے گا‘ وہ اس کو خاموش کروائے گا اور رُلائے گا‘ وہ کہے گا: اے لوگو! یہ جھوٹا ہے اور تمہیں دھوکہ نہ دے کیونکہ یہ جھوٹا ہے‘ تمہارا رب آنکھ سے نا بینا نہیں ہے۔ وہ کہے گا: کیا تو میری اتباع کرے گا ؟ وہ انکار کرے گا تو اس کے دو ٹکڑے کرے گا اور اس کو دے گا‘ اس کو کہے گا : اس کو تمہارے لیے لوٹا دوں گا! اللہ عزوجل بھیجے گا‘ اس سے بھی سخت جو اس کو جھٹلائے گا‘ اور گالی دے گا‘ وہ کہے گا: اے لوگو! تم ایسی کوئی آزمائش نہیں دیکھو گے جس سے تم آزمائے گئے ہو‘ اس فتنہ سے تم آزمائے گئے ہوا‘ گر سچا ہے تو دوبارہ مجھے لوٹا‘ وہ جھوٹا ہے‘ وہ جو جہنم کو حکم دے گا وہ جنت کی صورت ہو گی‘ شام کی طرف سے نکلے گا۔
سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ← عطاء مولى السائب بن يزيد ← عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ← النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ← سهل بن موسى شيران الرامهرمزي و عبد الله بن أحمد
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6319
