المعجم الکبیر للطبرانی · باب السين ‹ الربيع بن سبرة عن أبيه · حديث 6537
6521 - حدثنا أبو الزنباع روح بن الفرج ثنا يحيى بن بكير حدثني الليث ( ح ) وحدثنا يوسف القاضي ثنا أبو الوليد الطيالسي ثنا الليث بن سعد حدثني الربيع بن سبرة الجهني عن أبيه سبرة أنه قال Y أذن لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم بالمتعة فانطلقت أنا ورجل إلى امرأة من بني عامر كأنها بكرة عيطاء فعرضنا عليها أنفسنا فقالت : ما تعطينا ؟ فقلت : ردائي وقال صاحبي : ردائي وكان رداء صاحبي أجود من ردائي وكنت أشب منه فإذا نظرت إلى رداء صاحبي أعجبها وإذا نظرت إلي أعجبتها ثم قالت : أنت ورداؤك يكفيني فمكثت معها ثلاثة أيام ثم إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من كان عنده شيء من هذه النساء اللاتي يتمتع بهن فليخل سبيلها واللفظ لحديث يحيى بن بكير
حضرت ربیع بن سبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ آئے‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےدن کو عورتوں سے متعہ کی اجازت دی‘ میں اور میرا چچا زاد نکلے‘ میرے پاس پرانی چادر تھی اور میرے چچا زاد کے پاس عمدہ چادر تھی‘ میں اپنے چچا زاد سے خوبصورت نوجوان تھا اور میرا چچا زاد مجھ سے کم حسن و جمال والا تھا۔ ہم دونوں مکہ کی اونچی جگہ سے نیچے والی جگہ کی طرف نکلے‘ ہمیں بنی عامر بن صعصعہ کی ایک کنواری لڑکی ملی‘ پس ہم نے کہا: بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا یا ہمیں اجازت دی کہ ہم عورتوں سے جز وقتی فائدہ حاصل کریں۔ پس ہم میں سے کوئی ایک تجھے پسند ہے؟ اس نے کہا: کیا واقعی انہوں نے ایسا کیا ہے؟ ہم نے کہا: جی ہاں! اس نے ہمیں اپنی اپنی چادریں پھیلانے کو کہا‘ ہم نے چادریں پھیلائیں تو وہ ہماری چادریں دیکھنے لگی‘ پھر وہ میری طرف اور میرے چچا زاد بھائی کی طرف دیکھنے لگی‘ پس جب میرے چچا زاد بھائی نے اسے دیکھا کہ وہ میری طرف دیکھ رہی ہے تو وہ اس کی طرف مائل ہوا‘ کہنے لگا: بے شک میری یہ چادر نئی ہے اور میرے چچا کے بیٹے کی چادر کے پرانا ہونے کی پرواہ نہیں ہے‘ پس اس نے یہ بات ایک یا دو بار کہی‘ پھر اس نے مجھے ہی پسند کیا‘ پھر ابھی ہم مکہ سے نہیں نکلے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حرام فرما دیا۔
أبيه سبرة ← الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← يُوسُفُ الْقَاضِي ← اللَّيْثُ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← أبو الزنباع روح بن الفرج
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 6537
