المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ عروة بن المغيرة عن أبيه الشعبي عن عروة · حديث 17618
864 - حدثنا علي بن عبد العزيز و بشر بن موسى قالا ثنا ابو نعيم ثنا زكريا بن ابي زائدة عن عامر عن عروة بن المغيرة بن شعبة عن أبيه قال Y كنت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم ذات ليلة في سفر فقال : أو معك ماء ؟ فقلت : نعم فنزل عن راحلته فمشى حتى توارى عني في سواد الليل ثم جاء فأفرغت عليه من ماء الادواة فغسل يديه ووجهه وعليه جبة من صوف فلم يستطع أن يخرج ذراعيه من ضيفها حتى أخرجهما من أسفل الجبة وغسل ذراعيه ومسح برأسه ثم أهويت لأنزع خفه فقال : دعهما فاني أدخلتهما طاهرتين فمسح عليهما
حضرت عروہ بن مغیرہ اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں‘ انہوں نے فرمایا: میں ایک سفر میں ایک رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا‘ فرمایا: کیا تیرے پاس پانی ہے؟ میں نے عرض کی : ہاں! پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے اتر کر چلنے لگے‘ یہاں تک کہ رات کی تاریکی میں میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئے‘ پھر (کچھ دیر بعد) واپس تشریف لائے‘ پس میں نے برتن کے پانی سے آپ پر انڈیلا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ اور چہرہ کو دھویا‘ آپ نے اُون کا جبّہ پہنا ہوا تھا‘ اس کے تنگ ہونے کی وجہ سے آپ اپنے بازو نہ نکال سکے حتٰی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبہ کے نیچے سے ہاتھوں کو نکالا‘ بازو دھوئے اور سر کا مسح کیا پھر میں نے آپ کے موزے اتارنے کا ارادہ کیا تو فرمایا: انہیں چھوڑ دو! میں نے ان کو پاک کر کے پہنا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں موزوں پر مسح کیا۔
أَبِيهِ ← عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ← عَامِرٍ، ← زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← علي بن عبد العزيز و بشر بن موسى
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17618
