المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ من اسمه مسيب مسيب بن حزن بن أبي وهب بن عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم و أمه أم الحارث بنت شعبة بن عبد الله بن أبي قيس بن عبدود بن نصر بن مالك بن حسل وهو أبو سعيد بن المسيب وكان ممن بايع تحت الشجرة · حديث 17570
816 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ثنا محمد بن يوسف الفريابي ثنا اسرائيل عن طارق بن عبد الرحمن قال Y خرجت حاجا فمررت بقوم يصلون عند مسجد يقولون هذه شجرة بيعة الرضوان حين بايع رسول الله صلى الله عليه و سلم فأتيت سعيد بن المسيب فأخبرته فقال : حدثني أبي أنه كان فيمن با يع رسول الله صلى الله عليه و سلم تحت الشجرة قال : فلما خرجنا من العام المقبل نسيناها فلم نقدر عليها قال سعيد : فان كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم لم يعلموها وعلمتموها فأنتم أعلم
حضرت طارق بن عبدالرحمٰن فرماتے ہیں کہ میں حج کے ارادے سے نکلا‘ ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا جو مسجد کے پاس نماز پڑھ رہے تھے‘ کہہ رہے تھے: یہ بیعت رضوان والا درخت ہے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیعت لی‘ پس میں حضرت سعید بن مسیّب کے پاس آیا‘ میں نے ان کو بتایا تو انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے حدیث سنائی کہ وہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے درخت کے نیچے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی۔ فرماتے ہیں: جب ہم اگلے سال نکلے تو ہم اسے بھول چکے تھے‘ ہم اسے پانے پر قادر نہ ہوئے۔حضرت سعید نے فرمایا: پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو معلوم نہیں اور تمہیں معلوم ہے تو تم ان سے زیادہ جاننے والے ہوئے۔
طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← اِسْرَائِیْلُ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17570
