المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ يحيى بن جابر الطائي عن المقدام · حديث 17402
648 - حدثنا ابراهيم بن محمد بن عرق الحمصي ثنا محمد بن مصفى ( ح ) وحدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي و الحسين بن اسحاق التستري قالا ثنا داود بن رشيد قالا ثنا محمد بن حرب عن سليمان بن سليم عن يحيى بن جابر عن المقدام بن معدي كرب Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قام في الناس فحمد الله وأثنى عليه ثم قال : ان الله يوصيكم بالنساء خيرا ان الله يوصيكم بالنساء خيرا فانهن أمهاتكم وبناتكم وخالاتكم ان الرجل من أهل الكتاب يتزوج المرأة وما تعلق يداها الخيط فما يرغب واحد منهما عن صاحبه
حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام میں کھڑے ہوئے‘ اللہ کی حمد و ثناء کی‘ پھر فرمایا: اللہ تم کو وصیت کرتا ہے کہ عورتوں سے بھلائی کرو‘ اللہ عزوجل تم کو عورتوں سے خیر خواہی کرنے کی وصیت کرتا ہے کیونکہ وہ تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور خالائیں ہیں‘ اہل کتاب میں سے کوئی ایسی (کم سن لڑکی) عورت سے شادی کرتا کہ اس کے ہاتھ پر دھاگہ نہیں لٹکتا (یعنی اتنی چھوٹی عمر کی ہوتی ہے) ان میں سے ایک کو دوسرے سے رغبت ہوتی ہے‘ وہ کبھی بیزار نہیں ہوتا (یہاں تک کہ دونوں بوڑھے ہو کر گزر جاتے ہیں)۔ (نوٹ: مطلب یہ ہے کہ یہودی اور عیسائی ایک ہی بیوی پر قناعت کرتے ہیں خواہ وہ خوبصورت ہو خواہ بد صورت‘ بوڑھی ہو یا جوان‘ جب تک وہ مرنہیں جاتی ‘ دوسری بیوی نہیں کرتے‘ مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ اپنی عورتوں سے ایسا ہی سلوک کریں اور طلاق دینے سے حتٰی المقدور پرہیز کر یں)
الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، ← يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، ← دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ← وحدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي و الحسين بن إسحاق التستري ← مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17402
