المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ انس بن مالك عن معاذ بن جبل · حديث 16838
83 - حدثنا عبد الرحمن بن سلم الرزاي ثنا سهيل بن عثمان ثنا عبيدة بن حميد عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس بن مالك عن معاذ بن جبل قال Y كنت ردف رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يا معاذ بن جبل هل تدري ما حق الله على العباد ؟ قلت : الله ورسوله أعلم قال : لا يشركوا به شيئا ثم قال : فهل تدري ما حقهم عليه اذا فعلوا ذلك ؟ قلت : الله ورسوله أعلم قال : أن لا يعذبهم
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ بن جبل! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔ پھر فرمایا: تم جانتے ہو کہ بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان کو عذاب نہ دے۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أَبِي سُفْيَانَ ← الْاَعْمَشِ ← عبيدة بن حميد ← سُهَيْلُ بْنُ عُثْمَانَ ← عبد الرحمن بن سلم الرزاي
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16838
