المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ عبيد الله بن عدي بن الخيار عن المقداد · حديث 17342
588 - حدثنا الحسن بن علي المعمري ثنا عمرو بن أبي عاصم حدثني ابي عن ابن جريج أخبرني ابن شهاب عن عطاء بن يزيد عن عبيد الله بن عدي بن الخيار أخبره المقداد بن الاسود Y أخبره أنه سأل رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : أرأيت رجلا من الكفار فقاتلني فاختلقنا ضربتين فضرب احدى يدي بالسيف فقطعها ثم لاذ مني بشجرة فقال : أسلمت أفأقتله يا رسول الله بعد أن قالها ؟ قال : لا تقتله فانك ان قتلته كان بمنزلتك قبل ان تقتله وكنت بمنزلته قبل أن يقول كلمته التي قال
حضرت مقداد بن عمرو کندی بنو زھرہ کے حلیف تھے اور رسول اللہ ان کی معیت میں بدر کے معرکہ میں حاضر ہوئے‘ وہ حدیث بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! اگر میں کسی کافر آدمی سے ملوں‘ ہم لڑ پڑیں اور وہ تلوار پکڑ کر میرا ایک ہاتھ جدا کر دے‘ پھر وہ درخت کی آڑ میں مجھ سے بچنے کی کوشش کرے اور ساتھ کہے: میں اسلام لا یا اللہ (مجھے معاف کر دو) اے اللہ کے رسول! کیا میں اسے قتل کروں بعد اس کے کہ وہ یہ کلمہ کہہ چکا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے قتل نہ کر! میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! پہلے اس نے میرا ہاتھ کاٹا بعد میں کلمہ پڑھا‘ کیا میں اسے قتل کروں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے قتل مت کر کیونکہ اگر تو نے اسے قتل کیا تو اب وہ اس مقام پر ہو گا جس مقام پر تُو اسے قتل کرنے سے پہلے تھا اور تو اب اس مقام پر ہو گا جس پر وہ کلمہ پڑھنے سے پہلے تھا۔
الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، ← عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبِي ← عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17342
