المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ عباد بن راشد عن الحسن · حديث 17222
468 - حدثنا محمد بن محمد الجذوعي القاضي ثنا عقبة بن مكرم العمي ثنا يعقوب اسحاق الحضرمي ( ح ) وحدثنا العباس بن حمدان الاصبهاني ثنا هلال بن بشر ثنا أبو عامر العقدي قالا ثنا عباد بن راشد عن الحسن ثنا معقل بن يسار قال Y كانت عندي أخت لي تخطب فأمنعها من الناس فجاءني ابن عم لي فزوجتها اياه فاصطحبا ما شاء الله ثم طلقها طلاقا له عليها رجعة فلما انقضت عدتها أتاني يخطبها مع الخطاب فقلت له منعتها من الناس وآثرتك بها فزوجتك ثم طلقتها والله لا أزوجكها أبدا فأنزل الله عز و جل ( واذا طلقتم النساء فبلغن أجلهن فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن ) فكفرت عن يميني وانكحتها
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ہمیں حضرت معقل بن یسار نے حدیث سنائی فرمایا: میری ایک بہن میرے پاس رہتی تھی‘ اس کیلئے نکاح کے پیغامات آتے تھے‘ لیکن میں اسے لوگوں سے روک لیتا تھا‘ پس میرا چچا زاد بھائی میرے پاس آیا تو میں نے اپنی بہن کا نکاح اس سے کر دیا (رخصتی ہو گئی) پس وہ اکٹھے رہے جو اللہ نے چاہا‘ (مجھے مدت یاد نہیں) پھر میرے چچا کے بیٹے نے اسے طلاق دے دی‘ رجعی طلاق۔ پس جب اس کی عدت گزر گئی تو وہ میرے پاس اس کے نکاح کا پیغام لایا‘ ساتھ دیگر نکاح کا پیغام دینے والے بھی تھے۔ پس میں نے اس سے کہا: میں نے اپنی بہن کو لوگوں سے روکا‘ لیکن تجھے میں نے اس کے ساتھ ترجیح دی اور نکاح کر دیا‘ پھر تو نے اسے طلاق دے دی‘ بخدا! میں کبھی تجھ سے اس کا نکاح نہیں کروں گا‘ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ’’اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی مدت کو پہنچ جائیں (یعنی عدت گزر جائے) تو انہیں اپنے (سابقہ) شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو‘‘۔ پس میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اس کا نکاح کر دیا۔
مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ← الْحَسَنِ، ← عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ← أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ← هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ، ← العباس بن حمدان الأصبهاني ← يعقوب اسحاق الحضرمي ← عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ1 ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17222
